Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

18 - 50
دوں، کوئی زمین اس کو دے دوں،اللہ تعالیٰ کی ان بندیوں کے بارے میں یہی سوچئے۔ اگر کوئی مرد زیادہ حسین ہے، بیوی کمتر ہے تو اس کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ اللہ کی بندی سمجھ کر۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی ایسا انعام ملے گا کہ سو برس کے تہجد سے وہ مقام نہیں مل سکتا۔اب ان ہی شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے بارے میں مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ بڑے عارف باللہ بزرگ ہیں، ہر وقت اپنی بیوی کی طرف سے تلخ باتوں کو برداشت کرتے تھے کہ یہ میرے اللہ کی بندی ہے۔ اگر میں طلاق دیتا ہوں تو کسی اور کو ستائے گی لہٰذا مجھ کو ہی ستالے، میرے کسی مسلمان بھائی کو نہ ستائے،یہ اللہ کی بندی ہے،اگر میری بیٹی بھی ایسی ہوتی تو میں یہی چاہتا کہ میرا داماد اچھا سلوک کرے تو آپ کی بیویاں بھی کسی کی بیٹیاں ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بندیاں ہیں، میں بہت دردِ دل سے کہتا ہوں کہ جتنے اچھے اخلاق سے پیش آئیں گےاللہ تعالیٰ کی اتنی ہی رحمت اُترے گی۔
نمک تیز ہونے پر مغفرت
حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کی بیوی سے کھانے میں نمک سخت تیز ہوگیا، کھایا نہیں گیا، فاقہ سے سوگیا اور آسمان کی طرف دیکھا اور اللہ تعالیٰ سے معاملہ کرلیا کہ اے اللہ! یہ میری بیوی تیری بندی ہے، آج اس سے نمک تیز ہوگیا ہے اس نے ہمیشہ خدمت کی ہے، میں آپ کے لیے اس کو معاف کرتا ہوں، قیامت کے دن مجھے بھی معاف کردینا۔ جب انتقال ہوا تو ایک ولی اللہ نے خواب میں دیکھا تو پوچھا کہ بھائی تیرا کیا معاملہ ہوا؟ اس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حساب کیا اور فرمایا کہ تمہارے بہت سے گناہ بھی ہیں، میں تم کو دوزخ میں قانون کی رو سے ڈال سکتا ہوں لیکن تم نے ہماری بندی پر رحم کیا تھا اور اس کی خطا کو معاف کیا تھا، تم نے ایک خطا معاف کی نمک تیز ہونے کی، اس کی برکت سے میں تمہاری زندگی بھر کی خطائیں معاف کرتا ہوں۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی بندیوں سے بھی تعلق ہے جہاں بندوں سے تعلق ہے وہیں پر بندیوں سے بھی ہے، اکثر بے کس ہوتی ہیں، ماں باپ سے دور ہوتی ہیں، اپنے بھائیوں سے دور ہوتی ہیں، ساری زندگی ہمارے لیے وقف کردیتی ہیں، پالتا کوئی ہے اور فائدہ کوئی اور اُٹھاتا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter