ذکر اللہ اور اطمینان قلب |
ہم نوٹ : |
|
یہ سوچ کر برداشت کرتا ہوں۔ آہ شعر سنیے ؎ گر نہ صبرم می کشیدے بار زن کے کشیدے شیر نر بے گار من اگر میرا صبر بیوی کی تکلیف کو برداشت نہ کرتا تو یہ شیر میری بے گاری اور غلامی کرتا؟ یہ انعام بیوی کے صبر پر ملا۔ اس سے قبل بات چل رہی تھی کہ ابرار بندے کون ہیں؟ ابرار کی تفسیر کیا ہے؟ واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب میرے شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے ایک جگہ وضو کیا، پھر وہاں سے اُٹھ کر دوسری جگہ چلے گئے، پھر تیسری جگہ چلے گئے،وہاں جاکر وضو مکمل کیا۔ کسی نے عرض کیا کہ حضرت کیا ہوگیا؟ آپ نے جگہ جگہ وضو کیوں کیا؟ فرمایا جہاں وضو کرتا ہوں وہاں چیونٹیوں کا مرکز ملتا ہے، ان کی آپس میں رشتہ داری ہوتی ہے، اگر پانی کے دھارے سے یہ رشتہ داری ٹوٹ گئی، کوئی اِدھر بہہ گئی کوئی اُدھرتو میرا دل زخمی ہوتا ہے کہ یہ چیونٹیاں بھی اللہ کی مخلوق ہیں، میں انہیں تکلیف نہیں دینا چاہتا۔ اب خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر سنیے کہ قَالَ الْحَسَنُ الْبَصْرِیْ فِی تَفْسِیْرِ الْاَبْرَارِ اَلَّذِیْنَ لَایُؤْذُوْنَ الذَّرَّ جو چیونٹیوں کو بھی تکلیف نہیں دیتے۔ ہاں میرا مرشد ابرار بھی ایسا ہی ہے۔ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کو دیکھیے کہ چیونٹیوں کو بھی تکلیف نہیں دیتے اور آج خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر پر میرے شیخ کا مقام دیکھیے۔ گناہوں سے ناخوشی وَلَا یَرْضَوْنَ الشَّرَّاور جو کسی گناہ سے خوش نہیں ہوتے۔14؎ اگر کسی گناہ سے دل میں حرام خوشی آگئی تو اللہ تعالیٰ سے اس مضمون میں دُعا کرتے ہیں کہ اے خدا! آپ کی ناخوشی _____________________________________________ 14 ؎عمدۃ القاری: 218/1،باب المسلم من سلم المسلمون، دارالکتب العلمیۃ،بیروت