Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

30 - 50
اور اہلِ تقویٰ کی صحبت اختیار نہیں کریں گے ہمت نہیں ہوگی۔ یہ نسخہ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے عبادت کرنا آسان ہے لیکن تقویٰ اختیار کرنا اور گناہ چھوڑنا جب تک تقویٰ والوں کے ساتھ نہ رہوگے، گناہ چھوڑنے کی ہمت نہیں پاؤگے۔ کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَ20؎  کی تفسیر علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں فرمائی ہے کہ اللہ والوں کے ساتھ رہو تاکہ تقویٰ والے ہوجاؤ، عبادت سے ولی اللہ نہیں ہوسکتے جب تک تقویٰ نہ ہو، اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ  اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ21؎  جب تک متقی نہیں بنو گے  ہم تم کو ولی نہیں بنائیں گے۔ لاکھوں حج کرلو، لیکن جب تک گناہ نہیں چھوڑوگے ہمارے ولی نہیں ہوسکتے، ہماری ولایت حج، عمرہ اور تسبیحات سے نہیں، تقویٰ سے ملے گی اور تقویٰ ملے گا اہلِ تقویٰ کی صحبت سے۔
اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟
لیکن کتنارہےاللہ والوں کےپاس؟روح المعانی میں لکھا ہے کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَ کی تفسیر میں خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلُھُمْ اتنے دن رہو اللہ والوں کے پاس کہ تم بھی ان ہی جیسے ہوجاؤ۔22؎  دیکھیے نمک کی کان میں ایک گدھا گرگیا، کچھ دن بعد وہ نمک بن گیا، صحبت کا اثر ہوا یا نہیں؟ تو اگر ہم نالائق بھی ہیں، انسانیت کے لحاظ سے پست ہیں لیکن ان شاء اللہ تعالیٰ تفسیر روح المعانی کی روشنی میں عرض کرتا ہوں کہ کسی اللہ والے کے پاس کچھ دن رہ لوگے تو ہمارا نالائق نفس لائق ہی نہیں ولی اللہ بھی ہوجائے گا۔ کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَ کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا، لہٰذا بغیر معیت صادقین کے کوئی ولی اللہ نہیں ہوسکتا۔
ایک شرط
مگر ایک شرط ہے۔ گدھا نمک کب بنتا ہے؟ جب تک سانس لیتا رہتا ہے اس وقت تک نمک نہیں بنتا۔ گدھے کا گدھا ہی رہتا ہے، جب مرجاتا ہے تب بنتا ہے۔ ایسے ہی نفس کو جب مٹادوگے تب ولی اللہ بنوگے، جب تک ہم نفس کو زندہ رکھیں گے نالائق ہی رہیں گے۔ 
_____________________________________________
20 ؎    التوبۃ:119
21 ؎    الانفال:34
22 ؎   روح المعانی:56/11،التوبۃ (119)،داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter