Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

27 - 50
بڑھے گا کہ جس کی حد نہیں۔ ندامت اور توبہ سے وہ قرب ملتا ہے کہ فرشتوں کو بھی وہ قرب نصیب نہیں کیوں کہ فرشتوں کو قرب عبادت حاصل ہے لیکن انسانوں میں اولیاء اللہ کو دو قرب نصیب ہیں،قرب عبادت اورقرب ندامت۔ جس کو مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے کلام میں فرماتے ہیں  ؎
کبھی طاعتوں  کا  سرور   ہے کبھی اعترافِ  قصور  ہے
ہے  مَلک کو جس  کی نہیں خبر وہ حضور میرا حضور  ہے
اولیاء کا مقام
علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اولیاء کے ذکر کا اور اولیاء اللہ کا اتنا اونچا مقام ہے کہ فرشتے ان کا ذکر سننے آتے ہیں، گھیر لیتے ہیں۔ گناہ گاروں کے ذکر کو سننے کے لیے فرشتے اپنا ذکر چھوڑ کر آتے ہیں۔ کیوں صاحب! کسی کی دال روٹی پر کوئی بریانی والا آئے گا؟ ان کو ہمارا ذکر بریانی معلوم ہوتا ہے اور ہمارے ذکر کے مقابلے میں ان کو اپنا ذکر کمتر معلوم ہوتا ہے،جس کی دو وجہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھی ہیں۔فتح الباری شرح بخاری میں ہے کہ فرشتے یہ دیکھتے ہیں کہ یا اللہ! یہ جتنے انسان مؤمن ہیں یہ بغیر دیکھے تجھ کو یادکررہے ہیں اورہم تجھ کو دیکھ کریادکررہے ہیں تو جو ذکر عالم شہادت کا ہوتا ہے اس سے ذکر عالمِ غیب کا افضل ہوتا ہے۔
آپ بتائیے کوئی کسی کو دیکھ کر محبت کررہا ہے اور ایک آدمی بغیر دیکھے ہی اسے یاد کرکے رو رہا ہے۔ ہم لوگوں نے کبھی اللہ کو دیکھا؟ نہیں۔ لیکن بتاؤ اللہ کو یاد کرکے روتے ہو یا نہیں؟ تو فرشتے کہتے ہیں کہ اے اللہ! آپ نے کیسی مخلوق انسان کی بنائی کہ جو بغیر دیکھے آپ کو یاد کررہی ہے، فدا ہورہے ہیں،شہید ہورہے ہیں، رو رہے ہیں،روزہ نماز کررہے ہیں۔ دوسری وجہ یہ کہ فرشتے کہتے ہیں کہ یہ کیسی مخلوق ہے کہ بیوی بچے ہیں اور تمام فکر آٹا چاول کی ہورہی ہے اور یہ ہزاروں فکر کے باوجو داللہ کو یاد کرتے ہیں جبکہ ہمیں کوئی فکر نہیں لہٰذا ان کا ذکر افضل ہے ہمارے ذکر سے۔ اس لیے ہمارے ذکر کے وقت فرشتے ہمیں گھیرلیتے ہیں۔ جیسے اس وقت اللہ کا ذکر ہورہا ہے تو ان شاء اللہ فرشتوں نے ہمیں گھیرلیا ہے آسمان تک اور جب فرشتوں کا ماحول ملے گا تو کیا ہمارے اندرفرشتوں کے اثرات نہیں آئیں گے؟اس لیے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter