Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

26 - 50
ذکر کی دو قسمیں
ذکر کی دو قسمیں ہیں،یاد مثبت،یاد منفی۔جب شریعت کا حکم ہو نماز کا تو نماز پڑھو، روزہ کا ہو تو روزہ رکھو، زکوٰۃ کا تو زکوٰۃ دو، حج کا تو حج کرو، اس کا نام ذکر مثبت ہے لیکن جب لڑکیاں سامنےآجائیں اب ذکرمنفی کرنا پڑے گا یعنی ان کو نہ دیکھو،اس وقت نہ دیکھنا ذکر ہے ورنہ یہ ذکرنہیں کہ دیکھتےبھی رہو اور لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّابِاللہِ بھی پڑھتے رہو۔ ایسا لَاحَوْلَ خود ہمارےاوپرلَاحَوْلَ پڑھتا ہے۔ارےمولانادیکھیےناکیسی ٹانگ کھلی ہے لَاحَوْلَ  وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ  ٹانگ دیکھتے بھی جارہے ہیں اور شیطان ان کو ٹانگ بھی رہا ہے۔ یہ کون سا لَا حَوْلَ  ہے؟ پہلے نظر کو ہٹاؤ پھر اللہ تعالیٰ سے کہو کہ اے اللہ! میری نظر نے اگر ایک ذرّہ حرام لذت حاصل کرلی تو ہم اس سے معافی کے خواست گار ہیں، توبہ سے کام بنے گا، ایسے شہروں میں بغیر توبہ کے کوئی چارہ نہیں۔
علامہ اسفرائینی کی دُعا
امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے استاد علامہ اسفرائینی نے سات چکر طواف کے بعد دُعا کی کہ اے اللہ مجھے معصوم کردیجیے،کبھی مجھ سے گناہ نہ ہو، بیس برس تک یہ دُعا مانگی۔ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے شرح مشکوٰۃ میں لکھا ہے کہ ایک دن طواف کررہے تھے کہ کعبہ سے آواز آئی کہ اے اسفرائینی! استادِ غزالی! تو کیوں یہ چاہتا ہے کہ مجھ سے کوئی خطا نہ ہو، میری محبوبیت کے دو دروازے ہیں۔
محبوبیت کے دو دروازے
۱)میں متقی بندوں کو محبوب رکھتا ہوں۔۲)اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ18؎ اور توبہ کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہوں تو جب میں نے اپنی مقبولیت کی دو کھڑکیاں بنائی ہیں تو تو ایک ہی کھڑکی سے کیوں آنا چاہتا ہے؟ اگر تقویٰ کی کھڑکی سے نہیں آسکتا تو توبہ کی کھڑکی سے آجا۔ یعنی خطا کروتو نہیں،لیکن اگرخطا ہوجائے تو دو رکعت توبہ کی پڑھ کر رونا شروع کردو۔اتنا قرب 
_____________________________________________
18 ؎    البقرۃ:222
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter