Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

25 - 50
کیوں نہ ولی اللہ بن کر جائیں تاکہ وہاں جاکر بڑی عزت سے رہیں اور کیوں صاحب پردیس میں اگر کوئی رئیس ہے تو وطن میں بھنگی اور فقیر رہنا چاہتا ہے؟ جہاں ہمیشہ رہنا ہے وہ اپنا دیس اور وطن ہے، ہر عقل مند اپنے وطن کی زندگی کو بناتا ہے۔
ایک بزرگ کی نصیحت
ایک بزرگ سے کسی نے عرض کیا کہ کوئی نصیحت کردیجیے فرمایا کہ دو جملوں میں پورا دین پیش کردیتا ہوں۔۱)اِعْمَلْ لِلدُّنْیَا بِقَدْرِ مَقَامِکَ فِیْھَا دنیا کے لیے اتنی محنت کرو جتنا یہاں رہنا ہے۔ وَ اعْمَلْ لِلْاٰخِرَۃِ بِقَدْرِ مَقَامِکَ فِیْھَا آخرت کے لیے اتنی محنت کرو جتنا وہاں رہنا ہے۔ بتائیے اس میں پورا دین ہے یا نہیں؟ اب اگر دونوں زندگی کا کوئی بیلنس نہ نکالے ہر وقت کماتا رہے تو بتادوں وہ کیا بن جائے گا؟ ایک صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں ایک فیکٹری اور کھولنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا جب زیادہ کمانا ہوگا تو پھر میرے پاس کم آنا ہوگا اور دین کمزور ہوجائے گا،اتنا کماؤ جس سے عزت سے رہ لو اور جو دونوں زندگی کا بیلنس نہیں نکالتا اور رات دن دنیا میں پھنسا ہوا ہے تو بیلنس میں ایک لفظ بیل ہے یا نہیں، بتاؤ؟ تو یہ سمجھ لو کہ یہ بیل ہے، انسان نہیں ہے کہ وطن کو خراب کررہا ہے اور چند روز کی تعمیر میں لگا ہوا ہے۔
خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر
خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ میرے شیخ کے ساتھ لکھنؤ میں سفر کررہے تھے اور لکھنؤ سجایا جارہا تھا۔ انگریزوں کی حکومت میں وائسرائے کی آمد پر سارا لکھنؤ سجایا گیا تھا۔ خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ حضرت! ابھی ابھی ایک شعر بن گیا ہے   ؎
رنگ  رلیوں  پہ  زمانہ  کی  نہ   جانا  اے  دل
یہ   خزاں   ہے   جو   باندازِ   بہار  آئی   ہے
تو میں نے عرض کیا تھا کہ اطمینان اور چین کہاں ملتا ہے؟ اَلَابِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ دل کا اطمینان صرف میری ہی یاد سے ملے گا مگر یاد سے کیا مراد ہے؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter