Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

13 - 50
ہیں مگر اس آیت سے مسئلہ استنباط کرلینا اس کے لیے فقہ چاہیے، دین کی فہم چاہیے جو اہل اللہ کی جوتیاں اُٹھانے سے ملتی ہے۔ کتابوں سے علم دین کی کمیت اور مقدار ملتی ہے اور اللہ والوں سے علم کی کیفیت اور اخلاص اور روح ملتی ہے،احسانی کیفیت ملتی ہے، مثلاً مغرب کی تین رکعت نماز فرض ہے مگر کیسے پڑھی جائے؟ کس دردِ دل سے پڑھی جائے؟ کن اشکبار آنکھوں سے پڑھی جائے؟ کس تڑپتے ہوئے دل سے پڑھی جائے؟ یہ کیفیت اللہ والوں سے ملتی ہے، کیفیت کاغذات میں نہیں آسکتی،یہ دل سے دل میں منتقل ہوتی ہے۔
قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ دیکھو اے علماء حضرات! جو کچھ کتابوں میں پڑھتے ہو یہ کیا ہے؟ یہ علم نبوت ہے۔ علم نبوت ایک تو ظاہری ہے لیکن اگر چاہتے ہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نور باطن بھی مل جائے تو از سینۂ  درویشاں باید جست، اللہ والوں کے سینوں سے حاصل کرو۔ یہ کون کہہ رہا ہے؟ یہ اپنے وقت کا امام بیہقی قاضی  ثناء اللہ پانی پتی تفسیر مظہری کا مصنف، حضرت مظہر جان جاناں کا خلیفہ ہے۔ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ان کو امام بیہقی فرماتے تھے۔
مخلوق میں محبوبیت
تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو دعائیں حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو دیں،ایک فَقِّھْہُ فِی الدِّیْنِ کہ ان کو دین کا فقیہ بنادے،وَحَبِّبْہُ اِلَی النَّاسِ اورمخلوق میں اس کو محبوب کردے، پیارا بنادے، کیوں کہ اگر مخلوق میں محبوب نہیں ہے، پیارا نہیں ہے، تو ہرآدمی اس سے گھبراتا ہے، پھر اس سے فقہ متعدی ہوگا؟ فیض دوسروں کو پہنچے گا؟ تو معلوم ہوا کہ علمائے دین کو چاہیے کہ اپنے اخلاق میں بلندی پیدا کریں ورنہ ان سے نفع نہیں ہوگا۔ اس لیے حدیث میں ہے کہ اَلتَّوَدُّدُ اِلَی النَّاسِ نِصْفُ الْعَقْلِ جوسب لوگوں سے محبت کرکے سب کو ہموار کرلے اور سب سے محبت کرنا سیکھ لے یہ آدھی عقل ہے۔6؎  اَلتَّوَدُّدُ باب تفعل ہے اور تفعل میں تکلف کی خاصیت ہوتی ہے یعنی جس سے دل نہیں چاہتا اس سے بھی بہ تکلف محبت کرے۔ یہ حدیث کا لفظ ہے جس کو علماء سمجھتے ہیں ایسے لوگ جن 
_____________________________________________
6 ؎    شعب الایمان للبیھقی:باب فی فضل العقل:مکتبۃ الرشد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter