Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

43 - 50
قلب سلیم کے پانچ راستے
۱)اَلَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَہُ فِیْ سَبِیْلِ الْبِرِّ جو اللہ کے راستے میں مال خرچ کرتا ہے، چوں کہ اسے یقین ہے کہ وہاں ملے گا، خرچ نہیں ہورہا بلکہ اللہ کے یہاں جمع ہورہا ہے۔
اولاد کی تربیت
۲)اَلَّذِیْ یُرْشِدُ بَنِیْہِ اِلَی الْحَقِّ جو اپنی اولادکوبھی نیک بنائے۔حضرت ابراہیم وحضرت اسماعیل علیہماالسلام نے دُعا مانگی رَبَّنَاوَاجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ اے اللہ! ہمیں مسلمان بنائیے۔ کیا وہ مسلمان نہیں تھے؟ حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ تفسیر فرماتے ہیں کہ مسلمان تھے،اب مزید اسلام میں ترقی ہو، ایمان بڑھ جائے۔ بڑھیا مسلمان بن جائیں،اعلیٰ سےاعلیٰ مقام حاصل ہوکیوں کہ ایمان کی دوقسم ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں لِیَزۡدَادُوۡۤا اِیۡمَانًا مَّعَ اِیۡمَانِہِمۡ26؎ ایمان پر ایمان کا اضافہ کیسے ہو؟ حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو ایمان موروثی عقلی استدلالی ہے وہ ایمان ذوقی حالی وجدانی میں تبدیل ہوجائے۔ یہ ہےزیادت ایمان۔آگےحضرت ابراہیم علیہ السلام نےدُعا کی وَمِنۡ ذُرِّیَّتِنَاۤاُمَّۃً مُّسۡلِمَۃً  لَّکَ27؎  معلوم ہوا کہ اولاد کو نیک بنانے کی دُعا اور فکر کرنا، پیغمبرانہ ذوق ہے۔تو قلب سلیم یہ ہے کہ اپنی اولاد کی تربیت کی بھی فکر کرے۔ یہ نہیں کہ ابا تو ہر وقت مسجد میں ہے اللہ اللہ کررہا ہے، بیٹے ٹی وی اورسینما دیکھ رہے ہیں،کوئی فکرنہیں،انہیں روکودورکعت پڑھ کربیٹے کو ہاتھ جوڑکر لےجاؤ،گلاب جامن کھلاؤ، پیسہ دوکہ بیٹا آج تبلیغی جماعت میں چلے چلو،ایک چلہ لگالویا کوئی اللہ والے بزرگ آئے ہیں یا بزرگوں کے غلام آئے ہیں ان کے پاس لے جاؤ۔ یہ بتاؤ کہ اگر ان کو کوئی بیماری لگ جائے تو بزرگوں کے پاس جھاڑ پھونک کے لیے لے جاتے ہو یا نہیں؟ مگر روحانی بیماری کے لیے اللہ والوں کے پاس لے جانے کی کوئی فکر نہیں ہے کہ خدا کا کچھ خوف پیدا ہوجائے تو بیماری بھی ختم ہوجائے۔
_____________________________________________
26 ؎    الفتح:4
27 ؎    البقرۃ:128
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter