Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

36 - 50
گزرے گی کہ سلاطین کو اس کا تصور بھی نہ ہوسکے گا۔(دورانِ بیان حضرت والا نے وقت پوچھا عرض کیا گیا کافی وقت باقی ہے۔ اس پر فرمایا کہ جب وقت ہوجائے تو ہمیں بتادینا اس لیے کہ تقریر کے وقت میں کیا بتاؤں اللہ تعالیٰ کی کیا رحمت برستی ہے جس درد محبت کو میں پیش کرتا ہوں مجھے کچھ ہوش نہیں رہتا کہ میں کہاں ہوں۔) ؎
ترے جلووں کے آگے ہمت شرح و بیاں رکھ دی
زباں  بے  نگہ رکھ  دی  نگاہ  بے  زباں رکھ  دی
تو اللہ تعالیٰ کے نام میں کیا لذت ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے دنیا والو! تم بے وقوف ہو، مٹھائی کی دکان پر کھڑے ہوکر بھِک منگے بنے ہو۔ ارے جاؤ تسبیح اُٹھاؤ، اللہ کا نام لو، جو شکر پیدا کرسکتاہے اس کی مٹھاس کا کیا عالم ہوگا؟
اے دل ایں شکر خوشتر یا آں کہ شکر سازد
اے دل!یہ چینی اور شکر زیادہ میٹھی ہے یا شکر کا پیدا کرنے والا زیادہ میٹھا ہے؟
اے دل ایں قمر خوشتر یا آں کہ  قمر  سازد
اے دل!یہ چاند جیسے چہرے زیادہ حسین ہیں یا جو چاند بنانے والا ہے، لیلیٰ کو نمک دینے والا ہے، جس سے مجنوں پاگل ہوا، جو تمام دنیا کی لیلاؤں کو نمک دیتا ہے۔ آہ! ذرا الفاظ سنیے غور سے، وہ خالق نمکیات لیلائے کائنات جس کے دل میں آتا ہے وہ مولائے کائنات جب کسی کے دل میں آتا ہے تو ساری لیلائے کائنات سے بے نیاز کردیتا ہے۔ چاند اور سورج کی روشنی اس کو پھیکی معلوم ہوتی ہے کیوں کہ چاند وسورج اپنی روشنی میں اللہ تعالیٰ کے نور کے محتاج ہیں جس نے انہیں نور دیا ہے وہ اللہ تعالیٰ خود جس کے دل میں آئیں، اس کے نور کا کیا عالم ہوگا؟ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھو۔ فرماتے ہیں     ؎
گر  تو   ماہ   و   مہر   را   گوئی   خفا
گر  تو   قد   سرو را    گوئی   دوتا

گر  تو  کان  و  بحر  را   گوئی    فقیر
گر تو  چرخ  و عرش  را  گوئی  حقیر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter