M
قارئین کرام!
الحمد ﷲ رب العلمین حسن العاقبۃ للمتقین والصلوٰۃ والسلام علی سیدنا المرسلین وآلہ المکرمین واصحابہ الراشدین اجمعین۰ اما بعد!
طالب نجات ذرہ بے مقدار ہیچمدان شیخ حاجی احمد حسین عفا اﷲ عنہ حنفی المذہب چشتی المشرب کے یکے از کمینہ خادم خادمان حاجی الحرمین الشریفین جناب حاجی امداد اﷲ صاحب (مہاجر است) طاب اﷲ ثراہ وجعل الجنۃ مثواہ سب اور سیر ابن شیخ حاجی مدار اﷲ صاحب عرف بہ شیخ حاجی مدار بخش صاحب مرحوم غفر اﷲ لہ ولوالدیہہ اہل اسلام کی خدمت میں عرض کرتا ہے کہ احقر نے بعد حصول پینشن جب اپنے وطن میں مراجعت کی یہاں آ کر اکثر نو ایجاد من گھڑت طریقہ مرزا غلام احمد قادیانی کے چرچے اور تذکرے گوش زد ہوئے بلکہ بعقائد عیسائیان آسمانی باپ کے لے پالک جو اپنے لئے بحوالہ الہام ربانی ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹) اپنی خود ستائی کرتا ہے۔
بہت سے خام طبیعت غیر مستقل الایمان متزلزل الاعتقاد سادہ لوحوں کو راہ راست سے گمراہ کردیا پس بعض جلیس تقدیس نہاد نے اس فقیر حقیر سے ان باطلہ عقائد کی تردید اور جواب نگاری بعض مسائل مسلمہ ومروجہ مرزا کی تحریک کی چونکہ احقر میں قدیم سے باطل پرست گروہوں کے دندان شکنی کا قدرتاً جوش ہے لہٰذا باوجود بے مائیگی علم وکم مہارتی متو کلاً علی اﷲ اس رسالہ کی تکمیل پر کمرہمت چست کی اب خدائے نیاز کی بارگاہ میں عاجزانہ دست بدعاہوں کہ وہ ہمدردی اسلام کے صلہ میں اس عاجز کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمائے اور رسالہ کو شرف قبول سے مسلمانوں کے دلوں میں وقعت عطا فرمائے۔
عالی شان بلند سوادوالا منظران دقیقہ شناس سے اول یہ التماس ہے کہ بقضائے بشریت اورلاعلمی خاکسار سے معناً یا لفظا حقیقتاً یا مجازاً اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہو تو براہ کرم بمصداق تخلقو باخلاق اﷲ اور ستاری کو کام میں لائیں اور چشم پو شی فرما کر آماج گاہ سہام ملام نہ بنائیں بلکہ اصلاح فرمائیں۔
دوئم آنکہ ہمارے مخالفین کی تمام تحریریں اکثرنا ملایم الفاظ وغیر مہذبانہ خطاب سے