سب میں جو آنحضرتﷺ نے مفصل طور پر حلیہ بیان فرمایا ہے، جس میں کسی قسم کا اشتباہ نہ ہو۔ گویا یہ پیشین گوئی درپیشین گوئی ہے۔ یعنی غلام احمد قادیانی یا امثال اس کے مسیح موعود یا مہدی معہود ہونے کا دعویٰ کریں گے اور بالخصوص غلام احمدقادیانی دجال شخصی کا منکر ہوگا۔ گویا آپ نے پہلے ہی مفصل حلیہ بیان فرمانے سے ان کی تکذیب پر علامات بیان فرما دئیے ہیں۔ کیونکہ ظاہر ہے کہ اگر ایسے ایسے خلل اندازوں کا آنحضرتﷺ کو علم اور اندیشہ نہ ہوتا تو بیان میں اتنے اہتمام کی کیا ضرورت تھی؟
ضرورت کی وجہ تو یہی ہے کہ یہ مدعیان امت مرحومہ کو دھوکہ نہ دے سکیں۔ فسبحان اﷲ من جعلہﷺ حریص علیکم بالمؤمنین رؤف رحیم۔ اپنی کمال خیر خواہی سے یہ بیان تفصیلی فرمایا ہے۔ ہٰذا ہو الحق فما ذا بعد الحق الا الضلال والہادی ہو اﷲ المتعال۔ پس چونکہ علامات مذکورہ بالا جو احادیث صحیحہ متواترہ بالمعنی سے ثابت ہیں۔ اب تک ظہور میں نہیں آئیں۔ تو بنا بریں قادیانی کا دعویٰ مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کا باطل صریح اور افتراء محض ہے۔ اہل اسلام کو آیت کریمہ ما اٰتاکم الرسول کو مد نظر رکھ کر اس کے دھوکہ سے بچنا ضروری ہے۔
قال اﷲ تعالیٰ :’’ومن یشاقق الرسول من بعد من تبین لہ الہدیٰ ویتبع غیر سبیل المؤمنین نولہ ما تولیٰ ونصلہ جہنم وسائت مصیرا‘‘ {جو شخص رسول کی مخالفت کرے۔ اس سے پیچھے کے ظاہر ہوا۔ اس کے لئے راستہ سیدھا اور پیروی کرے مومنین کے مخالف راستہ کو اعتقاد اور عمل میں چھوڑیں گے۔ ہم اس کو اس امر میں جو وہ اس کو دوست رکھتا ہے۔یعنی دائرہ کفروارتداد میں داخل کریں گے اور ڈالیں گے ہم اس کو دوزخ میں اور وہ بری جگہ رہنے کی ہے۔}
پس اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ جو شخص دیدہ دانستہ احادیث صحیحہ نبویہ واجماع امت مرحومہ کے عمل واعتقاد میں مخالفت کرے تو اس کے لئے حکم ارتداد وکفر ہے۔ نعو ذ باﷲ منہا۔ اگر کسی شخص کو زیادہ تر تحقیق کی خواہش ہو تو کتاب سیف چشتیائی مصنفہ راس المحققین ورئیس المدققین پیر صاحب گولڑوی مطالعہ کریں تاکہ قادیانی کی دھوکہ بازی اور مکر سازی پر پوری پوری اطلاع پائیں۔ وما علینا الاالبلاغ واﷲ یہدی من یشاء الیٰ صراط مستقیم!