Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010

اكستان

12 - 64
ہے ۔ کنوارے مرد و عورت اَگر زنا کا اِرتکاب کریں تو اُنہیں سو کوڑوں کی، اَور اگر کوئی کسی پر زنا کا اِلزام لگا دے اَور اُسے ثابت نہ کر سکے تو اُسے اَسی (٨٠) کوڑوں کی، اَور اگر کوئی شراب پئے ہوئے پکڑا جائے تو اُسے بھی اَسی (٨٠) کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے، چوتھی صورت کا نام'' تعزیز'' ہے۔ تعزیز یہ ہے کہ کوئی شخص کسی ایسے جرم یا گناہ کا اِرتکاب کرے جس کا تعلق خدا سے یا بندوں کے حقوق سے ہو مثلاً نماز روزہ چھوڑنا یا کسی شخص کو ناحق اپنے ہاتھ سے تکلیف پہنچانا یا کسی شخص کو ایسی بری شرم اَور عار کی بات کہہ دینا کہ جس کے دو معنی ہوتے ہوں اگر ایک معنی مراد لیے جائیں تو شرعی حد لازم آ جاتی ہو اَور دُوسرے معنی لیے جائیں تو شرعی حد لازم نہ  آتی ہو مگر اُس کی بے عزتی ضرور ہوتی ہو مثلاً کسی کو کافر یا فاسق یا فاجر یا سود خور یا شرابی یا چور کہہ دے تو اِس صورت میں تعزیزی سزا دی جائے گی جو بھی حاکم مناسب سمجھے چاہے ڈانٹ ڈپٹ کر دے یا کسی اَور طرح سرزنش کر دے یا چھڑی وغیرہ سے پٹائی کر دے یا زیادہ سے زیادہ اگر ضروری معلوم ہو تو کوڑے لگوا دے۔
٭  اَور اگر کسی شخص نے کسی کو کتا، سور یا گدھا کہہ دیا تو اُس پر کوئی تعزیزی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ (بدائع الصنائع ص: ٦٣ ج ہفتم ، فتاوی شامی ص: ١٩٩ ج: ٣)
٭  اگر بیوی شوہر سے خرچ اَور کپڑا مانگتی ہے اَور اِصرار کرتی ہے تو اِس پر شوہر کو تعزیز کا حق    نہیں کیونکہ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا  جس کا کسی پر حق ہو وہ اُس کے بارے میں بات کرنے کا حق رکھتا ہے۔ (شامی ص: ٢٠٧ ج:٣)
حاصل کلام یہ ہے کہ تعزیز ایسے گناہ پر ہوتی ہے کہ جس کے بارے میں شریعت نے کوئی سزا مقرر نہ کی ہو اُس گناہ کا تعلق خدا سے ہو یا بندوں سے اَور اُس میں حاکم کا زبانی نصیحت کر دینا، گھورنا، ڈانٹ ڈپٹ کرنا بھی شریعت کی نظر میں تعزیر شمار ہوتا ہے اَور ایسا شدید مجرم ہو تو کوڑے بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ 
(ب)  لیکن اِسلام میں کوڑوں کا مقصد اُسے ذلیل کرنا ہے اِس لیے حد اَور تعزیر دونوں میں اِتنی زور سے نہ مارے جائیں گے کہ بدن کی کھال پھٹ جائے۔
مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اِس بارے میں اِمام اعظم ابو حنیفہ، اِمام مالک، اِمام شافعی اَور اِمام احمد، چاروں ہی ائمہ رحمة اللہ علیہم کے اِرشادات اَور اُن کا مسلک ہر ہر مسلک کی بڑی سے بڑی اَور معتبر ترین کتابوں سے لکھ دیا جائے تا کہ واضح ہو جائے کہ ہر مسئلہ پر سب کا اِتفاق ہے۔ لہٰذا اِختصار ملحوظ رکھتے ہوئے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اہل ِبدر کو فی کس پانچ ہزار وظیفہ 6 3
5 مفتوحہ زمینیں اَور اِسلامی اصول 6 3
6 رعایا پر ٹیکس ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی احتیاط 6 3
7 آج کے حکمران اَور ٹیکسوں کی بھر مار 7 3
8 علاقائی نفرتوں سے بچائو،زکوة کی وصولی اَور تقسیم کا طریقہ : 7 3
9 سرکاری چراگاہ ،مالداروں کے مقابلہ میں مقامی لوگوں کی رعایت : 7 3
10 ہندوستان میں اَنگریزوں کی لُوٹ کھسوٹ 8 3
11 حضرت بلال ،حضرت اَبو عبیدہ کا اِختلاف : 9 3
12 حضرت کازُہد : 9 3
13 علمی مضامین 10 1
14 فتوٰی 10 13
15 اَنفاسِ قدسیہ 16 1
16 خدمت ِمشائخ و اَساتذہ : 16 15
17 تعمیل ِحکم : 18 15
19 محبت ِمشائخ : 19 15
20 تربیت ِ اَولاد 21 1
21 بچوں کی اِصلاح و تربیت کا دستور العمل: 21 20
22 بچوں کو حرص ولالچ سے بچانے کی تدبیر : 22 20
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
24 حضرت صفیہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 23
25 حرمِ نبوت میں آنا : 23 23
26 ولیمہ : 25 23
27 مدینہ منورہ پہنچنا : 26 23
28 سخاوت : 26 23
29 اَخلاق و عادات : 26 23
30 آنحضرت ۖ سے بے اِنتہا محبت: 27 23
31 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت : 28 23
32 زہد و عبادت : 29 23
33 وفات : 29 23
34 بقیہ : تربیت َ اولاد 29 20
35 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
36 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
37 قتل ِنا حق کی ممانعت : 30 36
38 اسقاط ِحمل پرروک : 30 36
39 جرائم کی روک تھام : 31 36
40 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 33 36
41 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 33 36
42 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 33 36
43 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و اَحکام : 35 36
44 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 36 36
45 تکبیرِ تشریق کی حکمت 36 36
46 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 37 36
47 حج کے فضائل : 37 36
48 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اَور فریضہ : 37 36
49 حج کی اِستطاعت کا مطلب : 39 36
51 قربانی کے فضائل : 39 1
52 گلد ستہ اَحادیث 41 1
53 گلد ستہ اَحادیث 41 1
54 قزوین شہر کی فضیلت : 41 53
55 پڑوس چالیس گھروں تک ہے : 41 53
56 چالیس نیکیوں کی فضیلت : 42 53
57 توبہ نامہ 43 1
58 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 1
59 مسجد کتبیہ: 51 58
60 اِمام اَور مساجد : 51 58
61 منابی پیلس : (MANEBY PALACE) 54 58
62 قصر البھیہ: 54 58
63 گارڈن ماجولیل : (GARDEN MAJORELLE) 55 58
64 بواری احمد المنصور : 55 58
65 اُریکا : 56 58
66 جامع افناء : 56 58
67 رؤیت ِہلال : 57 58
68 دینی مسائل 59 1
69 کپڑے وغیرہ کی قسم کھانے کا بیان : 59 68
70 متفرق مسائل : 59 68
71 قسم میں عام کی تخصیص کی نیت کرنا : 60 68
72 وفیات 61 1
73 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter