Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010

اكستان

57 - 64
مخصوص جگہ ہے جہاں ہر روز رات کو میلہ لگتا ہے نماز عصر کے بعد اِس پنڈال میں کھانے پینے خصوصًا تکے کباب   خشک میوہ جات اَور مالٹے کے جوس کی ریڑھیاں لگی شروع ہو جاتی ہیں۔ میلے میں ڈھول باجے بندروں اَور سانپوں کے کھیل تماشے لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں، اِس کے علاوہ قصے کہانیاں اَور گیت سنانے والے گروپ اَور مختلف ٹولیاں مہندی لگانے، ہاتھ دیکھ کر قسمت کا حال بتانے والے پامسٹ بھی جگہ جگہ اپنی دُکانیں کھولے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اِس میلے سے مراکش کی عرب افریقی تہذیب وتمدن اَور ثقافت کو دیکھنے اَور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ مراکش کے لوگ اپنے بچوں فیملیوںکے ساتھ ہر روز اِس میلے کی رونق کو دوبالا کرتے ہیں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی اِس میلے سے خوب لطف اَندوز ہوتے ہیں یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے۔ دُنیا میں شاید یہ واحد ملک ہے جہاں ہر روز میلے کا اِنعقاد ہوتا ہے اَور لوگ بڑھ چڑھ کر اِس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔ میلے میں امن و امان کی صورت حال بھی مثالی ہے اکثر میلوں میں دَنگا فساد اَور لڑائی جھگڑے کے جو واقعات رُونما ہوتے ہیں وہ بالکل نہیں یہی اِس میلے کی کامیابی کا اصل راز ہے۔ زیادہ وقت ہم نے اِسی شہر میں گزارا اِس شہر کے اکثر حصوں سے ہم خوب واقف ہو گئے تھے یہ شہر ہمارے لیے کوئی اجنبی شہر نہیں تھا ایسا لگتا تھا کہ جیسے ہم اِس شہر کے باسی ہوں۔ 
رؤیت ِہلال  :
ہمارے مراکش کے دورے کا ایک مقصد مراکش میں چاند کی رویت کے بارے میں معلومات بھی حاصل کرنا تھا۔ اِس سلسلہ میں ہم نے وہاں کے مدارس مساجد کا دورہ کیا اَور علماء کرام مفتیانِ عظام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں جن مساجد کے ائمہ کرام اَور مختلف اِداروں کے ذمہ داروں سے ہم نے ملاقاتیں کیں اُن میں جامع افناء کی مسجد کے بزرگ امام الشیخ عبدالقیوم جو اَزہر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ جامع مسجد شماوین امام الشیخ عبدالمجید لحلو، مسجد حسن ثانی کے امام الشیخ احمد عمر، جامع مسجد المنصور کے امام الشیخ محمد ابن الحسن اَور  باب دکالہ میں واقع تبلیغی مرکز کے بزرگوں منتظمین اَور دیگر کئی علماء اَور خطباء سے ملاقاتیں کیں۔ ہم نے اُن سے مراکش میں رویت ہلال کے طریقہ کار اَور نظام کے بارے پوچھا تو تمام ہی علماء نے کہا کہ مراکش میں چاند کی رویت کا نظام بہت مضبوط اَور قوی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ حکومت نے وزارتِ اَوقاف میں جید علماء کرام اَور ماہرین فلکیات پر مشتمل بورڈ تشکیل دے رکھا ہے جو پورے ملک سے چاند کی رویت کے بارے میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اہل ِبدر کو فی کس پانچ ہزار وظیفہ 6 3
5 مفتوحہ زمینیں اَور اِسلامی اصول 6 3
6 رعایا پر ٹیکس ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی احتیاط 6 3
7 آج کے حکمران اَور ٹیکسوں کی بھر مار 7 3
8 علاقائی نفرتوں سے بچائو،زکوة کی وصولی اَور تقسیم کا طریقہ : 7 3
9 سرکاری چراگاہ ،مالداروں کے مقابلہ میں مقامی لوگوں کی رعایت : 7 3
10 ہندوستان میں اَنگریزوں کی لُوٹ کھسوٹ 8 3
11 حضرت بلال ،حضرت اَبو عبیدہ کا اِختلاف : 9 3
12 حضرت کازُہد : 9 3
13 علمی مضامین 10 1
14 فتوٰی 10 13
15 اَنفاسِ قدسیہ 16 1
16 خدمت ِمشائخ و اَساتذہ : 16 15
17 تعمیل ِحکم : 18 15
19 محبت ِمشائخ : 19 15
20 تربیت ِ اَولاد 21 1
21 بچوں کی اِصلاح و تربیت کا دستور العمل: 21 20
22 بچوں کو حرص ولالچ سے بچانے کی تدبیر : 22 20
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
24 حضرت صفیہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 23
25 حرمِ نبوت میں آنا : 23 23
26 ولیمہ : 25 23
27 مدینہ منورہ پہنچنا : 26 23
28 سخاوت : 26 23
29 اَخلاق و عادات : 26 23
30 آنحضرت ۖ سے بے اِنتہا محبت: 27 23
31 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت : 28 23
32 زہد و عبادت : 29 23
33 وفات : 29 23
34 بقیہ : تربیت َ اولاد 29 20
35 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
36 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
37 قتل ِنا حق کی ممانعت : 30 36
38 اسقاط ِحمل پرروک : 30 36
39 جرائم کی روک تھام : 31 36
40 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 33 36
41 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 33 36
42 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 33 36
43 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و اَحکام : 35 36
44 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 36 36
45 تکبیرِ تشریق کی حکمت 36 36
46 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 37 36
47 حج کے فضائل : 37 36
48 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اَور فریضہ : 37 36
49 حج کی اِستطاعت کا مطلب : 39 36
51 قربانی کے فضائل : 39 1
52 گلد ستہ اَحادیث 41 1
53 گلد ستہ اَحادیث 41 1
54 قزوین شہر کی فضیلت : 41 53
55 پڑوس چالیس گھروں تک ہے : 41 53
56 چالیس نیکیوں کی فضیلت : 42 53
57 توبہ نامہ 43 1
58 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 1
59 مسجد کتبیہ: 51 58
60 اِمام اَور مساجد : 51 58
61 منابی پیلس : (MANEBY PALACE) 54 58
62 قصر البھیہ: 54 58
63 گارڈن ماجولیل : (GARDEN MAJORELLE) 55 58
64 بواری احمد المنصور : 55 58
65 اُریکا : 56 58
66 جامع افناء : 56 58
67 رؤیت ِہلال : 57 58
68 دینی مسائل 59 1
69 کپڑے وغیرہ کی قسم کھانے کا بیان : 59 68
70 متفرق مسائل : 59 68
71 قسم میں عام کی تخصیص کی نیت کرنا : 60 68
72 وفیات 61 1
73 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter