Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010

اكستان

11 - 64
تصدیق کر سکے اَور یہ بھی واضح ہو جائے کہ میں اپنی طرف سے کچھ نہیں لکھ رہا ہوں صرف احکامِ اِسلام نقل کر رہا ہوں۔ وَاللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ ۔
 (1)  آپ نے سوال کیا ہے کہ '' کیا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مارشل لاء لگایا تھا۔'' 
جواب  :  محترم اِس کا جواب یہ ہے کہ اُنہوں نے مارشل لاء کبھی نہیں لگایا۔ اگر کسی صاحب نے یہ بات کہی ہے تو اُنہوں نے مارشل لاء کی تعریف سمجھے بغیر ہی یہ کہہ دیا ہے۔ آج کل مارشل لا ء اُس قانون کو کہا جاتا ہے جو اَنگریز نے اپنی فوج کے لیے قانون بنایا تھا اَور سول لاء اُس قانون کو کہا جاتا ہے جو اَنگریز نے عام پبلک کے لیے تیار کیا تھا ۔اِس کی کئی قسمیں ہیں :فوجداری، دِیوانی اَور مالیات (اِنکم ٹیکس وغیرہ)، مارشل لاء اُس وقت سے اَب تک فوج میں رائج و نافذ چلا آ رہا ہے، اِسے اگر پبلک پر نافذ کیا جائے تو اُس کی چادر تنگ ہو جاتی ہے لہٰذا جو بھی چیف مارشل لاء اَیڈمنسٹریٹر ہوتا ہے وہ حسب ِضرورت ضابطے جاری کرنے شروع کر تا ہے، ضابطہ نمبر ایک سے جہاں تک بھی ضرورتیں نمبر پہنچا دیں وہ نمبر وار ضابطے بڑھاتا اَور نافذ کرتا چلا جاتا ہے اِس میں یہ شرط نہیں ہوتی کہ ضابطہ شریعت کے مطابق ہو، تو وہ شریعت سے ہٹ کر بھی ضابطے جاری کر سکتا ہے۔ وہ خود مختار اَور آمر ہوتا ہے ایسی بات کا سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے متعلق تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، مثال کے طور پر اُنہوں نے بُزَاخَدْ سے آنے والے وفد سے فرمایا کہ تم ہمارے اُن مقتولین کا جو تم سے جہاد میں شہید ہوئے خون بہا دو۔ اِس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ جناب رسول اللہ  ۖنے جہاد میں شہید ہونے والوں کی کبھی دیت نہیں لی۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ٹھیک ہے اَور اپنے اِس فیصلہ سے فورًا ہی رجوع فرما لیا۔اِس مثال کی روشنی میں غور کریں کہ کیا وہ مروج مارشل لا ء کی طرح ضابطے جاری فرمایا کرتے تھے یا یہ دیکھتے اَور پوچھتے تھے کہ ضابطہ شریعت کے مطابق ہے تو ٹھیک ہے ورنہ وہ ضابطہ نہ بناتے تھے نہ نافذ فرماتے تھے۔غرض اِن کے بارے میں ایسی بات جان بوجھ کر کہنا بہت ہی بڑی گستاخی ہے اَور     لا علمی میں کہہ دینا نادانی ہے۔ 
(2)  آپ نے پوچھا ہے کہ ''شریعت ِمطہرہ میں بھی کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے اَور آج کل   مارشل لاء کے تحت بھی کوڑوں کی سزا دی جا رہی ہے، اِس میں کیا فرق ہے ؟ 
 جواب  :  (الف)  اِس کا جواب یہ ہے کہ اِسلام میں کوڑوں کی سزا تین قسم کے گناہوں پر دی جاتی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اہل ِبدر کو فی کس پانچ ہزار وظیفہ 6 3
5 مفتوحہ زمینیں اَور اِسلامی اصول 6 3
6 رعایا پر ٹیکس ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی احتیاط 6 3
7 آج کے حکمران اَور ٹیکسوں کی بھر مار 7 3
8 علاقائی نفرتوں سے بچائو،زکوة کی وصولی اَور تقسیم کا طریقہ : 7 3
9 سرکاری چراگاہ ،مالداروں کے مقابلہ میں مقامی لوگوں کی رعایت : 7 3
10 ہندوستان میں اَنگریزوں کی لُوٹ کھسوٹ 8 3
11 حضرت بلال ،حضرت اَبو عبیدہ کا اِختلاف : 9 3
12 حضرت کازُہد : 9 3
13 علمی مضامین 10 1
14 فتوٰی 10 13
15 اَنفاسِ قدسیہ 16 1
16 خدمت ِمشائخ و اَساتذہ : 16 15
17 تعمیل ِحکم : 18 15
19 محبت ِمشائخ : 19 15
20 تربیت ِ اَولاد 21 1
21 بچوں کی اِصلاح و تربیت کا دستور العمل: 21 20
22 بچوں کو حرص ولالچ سے بچانے کی تدبیر : 22 20
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
24 حضرت صفیہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 23
25 حرمِ نبوت میں آنا : 23 23
26 ولیمہ : 25 23
27 مدینہ منورہ پہنچنا : 26 23
28 سخاوت : 26 23
29 اَخلاق و عادات : 26 23
30 آنحضرت ۖ سے بے اِنتہا محبت: 27 23
31 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت : 28 23
32 زہد و عبادت : 29 23
33 وفات : 29 23
34 بقیہ : تربیت َ اولاد 29 20
35 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
36 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
37 قتل ِنا حق کی ممانعت : 30 36
38 اسقاط ِحمل پرروک : 30 36
39 جرائم کی روک تھام : 31 36
40 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 33 36
41 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 33 36
42 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 33 36
43 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و اَحکام : 35 36
44 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 36 36
45 تکبیرِ تشریق کی حکمت 36 36
46 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 37 36
47 حج کے فضائل : 37 36
48 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اَور فریضہ : 37 36
49 حج کی اِستطاعت کا مطلب : 39 36
51 قربانی کے فضائل : 39 1
52 گلد ستہ اَحادیث 41 1
53 گلد ستہ اَحادیث 41 1
54 قزوین شہر کی فضیلت : 41 53
55 پڑوس چالیس گھروں تک ہے : 41 53
56 چالیس نیکیوں کی فضیلت : 42 53
57 توبہ نامہ 43 1
58 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 1
59 مسجد کتبیہ: 51 58
60 اِمام اَور مساجد : 51 58
61 منابی پیلس : (MANEBY PALACE) 54 58
62 قصر البھیہ: 54 58
63 گارڈن ماجولیل : (GARDEN MAJORELLE) 55 58
64 بواری احمد المنصور : 55 58
65 اُریکا : 56 58
66 جامع افناء : 56 58
67 رؤیت ِہلال : 57 58
68 دینی مسائل 59 1
69 کپڑے وغیرہ کی قسم کھانے کا بیان : 59 68
70 متفرق مسائل : 59 68
71 قسم میں عام کی تخصیص کی نیت کرنا : 60 68
72 وفیات 61 1
73 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter