ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010 |
¾اكستان Ù |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) اہل ِبدر کا وظیفہ سب سے زیادہ ۔عوام کو ٹیکسوں میں رعایتسر کاری چراہ گاہوں میںغریبوں کو چُھوٹ وَسائل کی تقسیم اَور علاقائی نفرتوں سے بچائو ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب )(کیسٹ نمبر 63 سا ئیڈA 31 - 10 - 1986 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! ایک روایت میں آتا ہے قیس بن اَبی حازم ہیں یہ روایت کرتے ہیں اَور قیس بن اَبی حازم تابعی ہیں مگر اِن کو ایک خاص شرف حاصل ہے کہ یہ اُن علماء میں سے ہیں کہ جنہوں نے عشرۂ مبشرہ کو دیکھا ہے اَور حضرات جنہوں نے اِن دس صحابۂ کرام کی زیارت کی ہے تابعین میں بہت ہوں گے لیکن اُن سے آگے حدیثیں نہیں ہیں اِن کی خصوصیت یہ ہے کہ اِن سے آگے حدیثیں لی گئی ہیں تو یہ علماء میں شمار ہوئے کہ تابعین میں عالِم بھی ہو اَور ایسا عالِم ہو جس نے سب کو دیکھ رکھا ہو ایسی صورت بہت ہی کم ہے اِمام احمد رحمة اللہ علیہ تو فرماتے ہیں کہ ھُوَ عِنْدِیْ اَفْضَلُ التَّابِعِیْنَ میرے نزدیک یہ تابعین میں سب سے افضل ہیں وجہ اِس کی وہی ہے کہ اِنہوں نے اُن دس کے دس صحابۂ کرام کو جنہیں جنت کی بشارت دی گئی تھی دیکھا ہے۔