Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010

اكستان

43 - 64
          توبہ نامہ
(  جناب پروفیسر یوسف سلیم صاحب چشتی مرحوم  )
حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کا دُوسرا خط جناب ِطالوت کے نام 
محترم المقام، زید مجدکم، السلام علیکم، مزاج شریف 
والا نامہ مجھ کو کلکتہ میں ٢٤ ذی الحجہ کو ملا۔ میرے محترم! سر موصوف کا اِرشاد ہے کہ اگر بیان واقعہ مقصود تھا تو اِس میں کوئی کلام نہیں ہے، اگر مشورہ مقصود ہے تو وہ خلافِ دیانت ہے۔ اِس لیے میں خیال کرتا ہوں کہ اِلفاظ پر پھر غور کیا جائے اور اِس کے ساتھ ساتھ تقریر کے سابق ولا حق پر بھی نظر ڈالی جائے۔ میں عرض کر رہا تھا کہ موجودہ زمانے میں قومیں اَوطان سے بنتی ہیں۔ یہ اُس زمانے میں جاری ہونے والی نظریت اَور ذہنیت کی خبر ہے۔ یہاں یہ نہیں کہا جاتا کہ تم کو ایسا کرنا چاہیے (یعنی) خبر ہے اِنشا نہیں ہے۔ کسی ناقل نے مشورے کو ذکر بھی نہیں کیا، نہ اَمر و اِنشا کا لفظ ذکر کیا ہے پھر اِس کو مشورہ قرار دینا کس قدر غلطی ہے۔واقعہ اصلی یہ تھا کہ میں تقریر میں اُن اُمور کو گنوا رہا تھا جو ہندوستانیوں کو بالعموم اَور مسلمانوں کو بالخصوص انگریزوں سے ہندوستان میں پہنچے ہیں۔ اُن میں پہلی چیز ذکر میں ذلت آئی تھی کہ اِس وقت ہم تمام دُنیا میں ذلیل شمار کیے جاتے ہیں کیونکہ ساری دُنیا کا خیال ہے کہ ہندوستانی (ہندوستان کے باشندے) ایک قوم ہیں اَور وہ سب کے سب غلام ہیں اَور غلام ذلیل و خوار ہوتا ہی ہے اِس لیے ہم بیرونی ممالک میں نہایت ذلیل دیکھے جاتے ہیں، وہاں کے لوگ مسلمان، ہندو، سکھ، پارسی، یہودی ،وغیرہ کا مذہبی یا نسلی یا صفتی فرق نہیں دیکھتے سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانیوں کے متعلق نٹاں، ٹرانسوالی، زنجیبار، کیپ کالونی، ماریشس، نیروبی، کینیا، فجی، آسٹریلیا، کینیڈا اَور امریکہ وغیرہ نہایت شرمناک اَورذلیل
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اہل ِبدر کو فی کس پانچ ہزار وظیفہ 6 3
5 مفتوحہ زمینیں اَور اِسلامی اصول 6 3
6 رعایا پر ٹیکس ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی احتیاط 6 3
7 آج کے حکمران اَور ٹیکسوں کی بھر مار 7 3
8 علاقائی نفرتوں سے بچائو،زکوة کی وصولی اَور تقسیم کا طریقہ : 7 3
9 سرکاری چراگاہ ،مالداروں کے مقابلہ میں مقامی لوگوں کی رعایت : 7 3
10 ہندوستان میں اَنگریزوں کی لُوٹ کھسوٹ 8 3
11 حضرت بلال ،حضرت اَبو عبیدہ کا اِختلاف : 9 3
12 حضرت کازُہد : 9 3
13 علمی مضامین 10 1
14 فتوٰی 10 13
15 اَنفاسِ قدسیہ 16 1
16 خدمت ِمشائخ و اَساتذہ : 16 15
17 تعمیل ِحکم : 18 15
19 محبت ِمشائخ : 19 15
20 تربیت ِ اَولاد 21 1
21 بچوں کی اِصلاح و تربیت کا دستور العمل: 21 20
22 بچوں کو حرص ولالچ سے بچانے کی تدبیر : 22 20
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
24 حضرت صفیہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 23
25 حرمِ نبوت میں آنا : 23 23
26 ولیمہ : 25 23
27 مدینہ منورہ پہنچنا : 26 23
28 سخاوت : 26 23
29 اَخلاق و عادات : 26 23
30 آنحضرت ۖ سے بے اِنتہا محبت: 27 23
31 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت : 28 23
32 زہد و عبادت : 29 23
33 وفات : 29 23
34 بقیہ : تربیت َ اولاد 29 20
35 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
36 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
37 قتل ِنا حق کی ممانعت : 30 36
38 اسقاط ِحمل پرروک : 30 36
39 جرائم کی روک تھام : 31 36
40 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 33 36
41 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 33 36
42 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 33 36
43 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و اَحکام : 35 36
44 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 36 36
45 تکبیرِ تشریق کی حکمت 36 36
46 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 37 36
47 حج کے فضائل : 37 36
48 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اَور فریضہ : 37 36
49 حج کی اِستطاعت کا مطلب : 39 36
51 قربانی کے فضائل : 39 1
52 گلد ستہ اَحادیث 41 1
53 گلد ستہ اَحادیث 41 1
54 قزوین شہر کی فضیلت : 41 53
55 پڑوس چالیس گھروں تک ہے : 41 53
56 چالیس نیکیوں کی فضیلت : 42 53
57 توبہ نامہ 43 1
58 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 1
59 مسجد کتبیہ: 51 58
60 اِمام اَور مساجد : 51 58
61 منابی پیلس : (MANEBY PALACE) 54 58
62 قصر البھیہ: 54 58
63 گارڈن ماجولیل : (GARDEN MAJORELLE) 55 58
64 بواری احمد المنصور : 55 58
65 اُریکا : 56 58
66 جامع افناء : 56 58
67 رؤیت ِہلال : 57 58
68 دینی مسائل 59 1
69 کپڑے وغیرہ کی قسم کھانے کا بیان : 59 68
70 متفرق مسائل : 59 68
71 قسم میں عام کی تخصیص کی نیت کرنا : 60 68
72 وفیات 61 1
73 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter