ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٢ ، قسط : ١ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) فتوٰی استفتاء قید و بند کوڑے اَور جرمانے وغیرہ کے اِسلامی احکام بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ محترم و مکرم دام مجدکم اَلسلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ آپ کے خط میں اِستفتاء کے سوالات بہت تھے اَور پیچیدہ بھی۔ فتوؤں کا جواب ہمارے جامعہ کے مفتی صاحب لکھا کرتے ہیں لیکن آپ کا نہ معلوم کیوں اِصرار تھا کہ میں ہی جواب لکھوں مگر میں پھر بھی یہ فتویٰ مفتی صاحب ہی کو دے دیتا کہ وہی جواب لکھ دیں لیکن وہ حج کے لیے گئے ہوئے ہیں۔مجھے جامعہ کے بہت کام رہتے ہیں پڑ ھانے کے دوران فرصت نہیں ملتی کہ لمبی تحریر کا جواب لکھوں اَب عید کی چھٹیوں میں کچھ وقت ملا ہے تو جواب خود ہی لکھ رہا ہوں کیونکہ عالم کے لیے حدیث ِپاک میں وعید آئی ہے کہ اَگر اُس سے پوچھا جائے اَور وہ جانتا ہو پھر پوچھنے والے کو نہ بتلائے تو (معاذ اللہ) قیامت کے دِن اُس کے آگ کا لگام ڈالا جائے گا اَوْ کَمَا قَالَ عَلَیْہِ الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ ۔( مشکٰوة ص: ٣٤) یہ جوابًا خط بھی ہے اَور فتوی بھی کیونکہ بغیر حوالہ کے کوئی بات نہیں لکھوں گا اَور حوالہ بھی وزنی ہو گا اِنشاء اللہ۔ عربی عبارت کہیں ضروری ہوئی تو لکھ دُوںگا ورنہ اُس کا مفہوم اَور ترجمہ لکھ کر کتاب کا صفحہ اَور جلد نمبر لکھ دُوںگا تاکہ اگر آپ کسی عالم سے تصدیق کرانی چاہئیں تو وہ کتاب سے بسہولت حوالہ نکال سکے اَور