ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010 |
اكستان |
|
ِسی زمین کے لیے تحفظ کرتے رہے ہیں اپنے علاقے کا اَور لڑتے رہے ہیں اَور اِسلام جب قبول کیا ہے تو وہ اِسی زمین پر تھے اَور اِس کے مالک تھے اَب وہ یہ سمجھیں گے کہ میں نے اُن کی زمین چھین لی ہے۔ تو فرماتے ہیں کہ اگر یہ نہ ہوتا کہ یہ زمین میں نے مسلمانوں ہی کے فائدے کے لیے تحویل میں لی ہے تو پھر میں کبھی بھی نہ لیتا اُن کی زمین مَا حَمَلْتُ مِنْ بِلَادِھِمْ شِبْرًا ایک بالشت بھر بھی زمین میں اُن کے علاقے کی نہ لیتا اُن کے شہروں کی نہ لیتا تو اِس چیز کی تو اجازت ہے کہ اُن غریبوں کے جانور اَگر گُھس آئیں وہاں چراگاہ میں تو اُنہیں تو منع نہ کرنا لیکن اِن حضرات کے حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہما اِن کے جانور اگر آجائیں تو بالکل پھر اِجازت نہیں ہے میری کہ اِنہیں آنے دو اِن کے جانور مَر بھی جائیں اگر تو بھی کوئی حرج نہیں ہوگا اِن کا گزارہ پھر بھی ہوتا رہے گا اِن کے پاس اَور ذرائع ہیں یَرْجِعَانِ اِلٰی زَرْعٍ وَّ نَخْلٍ یہ پیدا وار کھیتی باڑی اَور کھجوروں کے باغات یہ اِن کے گزرِ اَوقات کے لیے اِن کی مِلک میں ہیں اِتنے ہیں کہ یہ اپنا گزارہ کرسکیں گے اَور اُن(علاقائی آباد کاروں) کے پاس اگر خرچ ختم ہوجائے گا اَور جانور مَر جائیں گے تو وہ میرے پاس آئیں گے اَور مجھ سے کہیں گے کہ بیت المال سے ہماری اِمداد کرو ہمارے پاس کھانے پینے کو نہیں رہا تو گویا وظیفہ اَور کھانے پینے کے لیے تعاون اَور امداد یہ حکومت پر حق ہوتا ہے رعیت کا ۔ ہندوستان میں اَنگریزوں کی لُوٹ کھسوٹ : اَنگریز نے یہ نہیں کیا اَنگریز نے یہ کیا ہے کہ چھینو اِن سے اَور اِنہیں تنگ رکھو اَور اِن سے طرح طرح سے وصول کرتے رہو اَورجو اِن کی برداشت بھی نہ ہو اُتنا وصول کرو یہ ہماری طرف توجہ کے قابل ہی نہ رہیں، وہی نظریہ آج تک ہمارے یہاں چلا آرہا ہے رعایا کو فائدہ پہنچانے کی کبھی نہیں سوچتے اپنا خزانہ پورا کرنے کی سوچتے ہیں اَور خزانے پر بار پر بار بڑھائے چلے جاتے ہیں کہ فلاں قسم کا شعبہ اَور نکال دیا اَور فلاں قسم کا شعبہ اَور نکال دیا سارا غلط کام ہے بوجھ لوگوں پر پڑ رہا ہے اُس کامگر جب فتوحات زیادہ ہوئیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ طریقہ اِختیار کیا کہ یہ جو فتوحات کررہے ہیں اگر اِن کو ہی یہ زمین دے دی جائے تو ہر ایک اِن میں سے نواب ہوجائے گا بہت بڑے بڑے جاگیردار بن جائیں گے یہ میں نہیں کروں گا میں یہ کروں گا کہ یہ زمین بیت المال کے لیے ہو اَور اُس کے بعد جو مجاہدین ہیں اُن کو وظیفہ دیا جاتا رہے۔