Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010

اكستان

27 - 64
کہ ہفتہ کے دن والی بات تو غلط ہے۔ جب سے اللہ نے (مجھے مسلمان بنا کر) جمعہ کا دن عنایت فرمایا میں نے ہفتہ کے دن کو محبوب نہیں سمجھا اَور یہود کو روپیہ پیسہ اِس لیے دیتی ہوں کہ اِن سے میرا رشتہ داری کا تعلق ہے  گو وہ کافر ہیں مگر رشتہ دار ہیں اَور اِسلام میں کافر رشتہ دار سے سلوک کرنا بھی باعث ِثواب ہے۔ اِس کے بعد اُس باندی سے حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا کہ تجھے چغلی کھانے پر کس نے آمادہ کیا۔ اُس نے جواب دیا کہ شیطان نے مجھے پھسلایا۔ فرمایا جا! تو آزاد ہے۔ ( الاصابہ)
آنحضرت  ۖ سے بے اِنتہا محبت:
حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو آنحضرت  ۖسے بے اِنتہا محبت تھی جس بیماری میں آنحضرت ۖ کی وفات ہوئی اُس بیماری میں حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا یا نبی اللہ! خدا کی قسم میرا دل چاہتا ہے کہ جو تکلیف آپ کو ہے آپ کی بجائے مجھے ہو جاتی۔ اُس وقت وہاں دیگر اُمہات المؤمنین بیٹھی تھیں۔ اُنہوں نے اِس بات کو مصنوعی بتانے کے لیے کنکھیوں سے ایک دُوسری کی طرف اِشارہ کیا(اَور بعض نے زبان سے بھی ایسی بات کہہ دی جس سے حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بات کو بناوٹی ظاہر کیا) حضور اَقدس ۖ  کو بھی یہ محسوس ہو گیا اَور آپ  ۖ نے اُمہات المؤمنین سے فرمایا کہ تم کلی کرو۔ دریافت کیا کیوں؟ فرمایا اِس لیے کہ تم نے (اِس کی غیبت کی) کنکھیوں سے اِس کی طرف اِشارہ کیا۔ اللہ کی قسم یہ اپنی بات میں  سچی ہے۔ ( الاصابہ )
آنحضرت  ۖ  بھی حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خوشنودی کا خیال فرماتے تھے دیگر  اُمہات المؤمنین جب اِن کو کچھ کہہ سن کر ستاتی تھیں تو آپ اُن کا پارٹ لیتے تھے۔ ایک مرتبہ حضور اَقدس ۖاِن کے پاس تشریف لے گئے تو وہ رو رہی تھیں۔ آپ  ۖ نے رونے کا سبب دریافت فرمایا تو بولیں کہ مجھے یہ معلوم ہوا کہ عائشہ اَور حفصہ مجھے برا کہتی ہیں اَور یہ کہتی ہیں ہم صفیہ سے بہتر ہیں کیونکہ ہم آنحضرت ۖکی رشتہ دار بھی ہیں۔ اِس وجہ سے کہ ہم قریش سے ہیں اَور آپ بھی قریشی ہیں اَور ہم آپ  ۖ کی اَزواج بھی ہیں۔ آنحضرت  ۖنے فرمایا کہ تم نے اُن کو یہ جواب کیوں نہ دیا کہ میرے مورثِ اعلیٰ   ہارون علیہ السلام اَور چچا موسٰی علیہ السلام اَور شوہر محمد رسول اللہ (ۖ)ہیں پھر تم مجھ سے (نسب میں) کیونکر بہتر ہو سکتی ہو۔( الاستیعاب )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اہل ِبدر کو فی کس پانچ ہزار وظیفہ 6 3
5 مفتوحہ زمینیں اَور اِسلامی اصول 6 3
6 رعایا پر ٹیکس ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی احتیاط 6 3
7 آج کے حکمران اَور ٹیکسوں کی بھر مار 7 3
8 علاقائی نفرتوں سے بچائو،زکوة کی وصولی اَور تقسیم کا طریقہ : 7 3
9 سرکاری چراگاہ ،مالداروں کے مقابلہ میں مقامی لوگوں کی رعایت : 7 3
10 ہندوستان میں اَنگریزوں کی لُوٹ کھسوٹ 8 3
11 حضرت بلال ،حضرت اَبو عبیدہ کا اِختلاف : 9 3
12 حضرت کازُہد : 9 3
13 علمی مضامین 10 1
14 فتوٰی 10 13
15 اَنفاسِ قدسیہ 16 1
16 خدمت ِمشائخ و اَساتذہ : 16 15
17 تعمیل ِحکم : 18 15
19 محبت ِمشائخ : 19 15
20 تربیت ِ اَولاد 21 1
21 بچوں کی اِصلاح و تربیت کا دستور العمل: 21 20
22 بچوں کو حرص ولالچ سے بچانے کی تدبیر : 22 20
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
24 حضرت صفیہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 23
25 حرمِ نبوت میں آنا : 23 23
26 ولیمہ : 25 23
27 مدینہ منورہ پہنچنا : 26 23
28 سخاوت : 26 23
29 اَخلاق و عادات : 26 23
30 آنحضرت ۖ سے بے اِنتہا محبت: 27 23
31 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت : 28 23
32 زہد و عبادت : 29 23
33 وفات : 29 23
34 بقیہ : تربیت َ اولاد 29 20
35 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
36 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
37 قتل ِنا حق کی ممانعت : 30 36
38 اسقاط ِحمل پرروک : 30 36
39 جرائم کی روک تھام : 31 36
40 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 33 36
41 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 33 36
42 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 33 36
43 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و اَحکام : 35 36
44 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 36 36
45 تکبیرِ تشریق کی حکمت 36 36
46 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 37 36
47 حج کے فضائل : 37 36
48 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اَور فریضہ : 37 36
49 حج کی اِستطاعت کا مطلب : 39 36
51 قربانی کے فضائل : 39 1
52 گلد ستہ اَحادیث 41 1
53 گلد ستہ اَحادیث 41 1
54 قزوین شہر کی فضیلت : 41 53
55 پڑوس چالیس گھروں تک ہے : 41 53
56 چالیس نیکیوں کی فضیلت : 42 53
57 توبہ نامہ 43 1
58 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 1
59 مسجد کتبیہ: 51 58
60 اِمام اَور مساجد : 51 58
61 منابی پیلس : (MANEBY PALACE) 54 58
62 قصر البھیہ: 54 58
63 گارڈن ماجولیل : (GARDEN MAJORELLE) 55 58
64 بواری احمد المنصور : 55 58
65 اُریکا : 56 58
66 جامع افناء : 56 58
67 رؤیت ِہلال : 57 58
68 دینی مسائل 59 1
69 کپڑے وغیرہ کی قسم کھانے کا بیان : 59 68
70 متفرق مسائل : 59 68
71 قسم میں عام کی تخصیص کی نیت کرنا : 60 68
72 وفیات 61 1
73 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter