ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) حضرت مہتمم صاحب کے اَسفار : (بقلم اِنعام اللہ ،متعلم جامعہ مدنیہ جدید ) ٦ مئی کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہ خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب کے جنازہ میں شرکت کی غرض سے بعد نماز ِ فجر رائیونڈ سے روانہ ہوئے دوپہر تین بجے نماز ِ جنازہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی،بعداَزاںکندیاں شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہوئے۔ مولانا سیّد مسعود میاں صاحب بھی کندیاں سے ہمراہ ہوگئے ،رات آٹھ بجے ڈیرہ پہنچ کریحییٰ طارق صاحب کے گھر تشریف لے گئے قبل اَزین حضرت مولانا سیّدرشید میاں صاحب مدظلہم ڈیرہ پہنچ چکے تھے جہاں یحییٰ طارق صاحب کے دوست حافظ ڈاکٹر عنصر صاحب حضرت سے ملاقات کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے اَور کھانے میں شریک ہوئے۔ تھوڑ ی دیر میں فاضل جامعہ مدنیہ جدید مولانا کاشف صاحب کے بھائی شریف چوہان صاحب بھی حضرت صاحب کی آمد کی خبر سن کر تشریف لائے۔ شریف چوہان صاحب کے اصرار پر حضرت صاحب نے چند منٹ کے لیے اُن کے ہاں جانے کے لیے اَگلے روز کاوعدہ کیا۔کھانے کے بعد الحاج خواجہ زاہد صاحب مرحوم کی تعزیت کے لیے اُنکے صاحبزادگان کی رہائشگاہ جاکر اُن کی تعزیت کی۔ رات کا قیام حاجی غلام مصطفی صاحب کے گھر میں ہوا، اَگلے روز ناشتہ کے بعد شریف چوہان صاحب کے گھر چندمنٹ کے لیے تشریف لے گئے، بعد اَزاں ختم ِ نبوت کے اَمیر ریاض الحسن صاحب گنگھر سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے جہاں اُن کی مزاج پرسی کی ۔پھرحاجی غلام مصطفی صاحب کے بڑے بھائی حاجی غلام مجتبیٰ صاحب مرحوم کی تعزیت کے لیے اُن کے گھر گیلانی ٹاؤن تشریف لے گئے جہاں آپ نے اُن کے دونوں بیٹوں اَحسن ندیم صاحب اَور احمد اَحسن آصف صاحب سے تعزیت کی۔ بعد اَزاں جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا اسماعیل صاحب کی خواہش پر مختصر وقت کے لیے اُن