ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
رسول اللہ ۖ کو بھی فرمایا گیا کہ یہ جو گزرے ہیں اِبراہیم اَور زَکریا ، یحییٰ، عیسٰی، اِلیاس ، یونس اَور لوط وغیرہ وغیرہ اَنبیائے کرام علیہم السلام کے نام لیکر اللہ تعالیٰ نے فرمایا اُولٰئِکَ الَّذِیْنَ ھَدٰھُمُ اللّٰہُ فَبِھُدٰھُمُ اقْتَدِہْ یہی ہیں وہ لوگ کہ جن کو اللہ نے ہدایت دی ہے تو اِن کی ہدایت کی پیروی کیجیے۔ تو ہدایت جو دی تھی وہ کیا تھی؟ وہ یہی تھی اَیسے ہی اِتَّبِعْ مِلَّةَ اِبْرَاہِیْمَ ، اِبراہیم علیہ السلام کے مذہب کی پیروی کرو ملت کی پیروی کرو اُن کی ملت میں کیا چیز تھی جس کی پیروی اَب مقصود ہے ،اَحکام تو تھے نہیں بہت تھوڑے اَحکام تھے صُحُفِ اِبْرَاہِیْمَ وَمُوْسٰی حضرت موسٰی علیہ السلام کے صحیفے توراة دی گئی اَحکام اُس میں سخت تھے مگر پورے نہیں تھے کچھ تھے جو تھے وہ سخت تھے ،اِبراہیم علیہ الصلٰوة والسلام کے چند صحیفے تھے اُن میں اَحکام بہت تھوڑے تھے تو اُن کی تو پیروی کو نہیں فرمایا گیا اَحکام تو بہت زیادہ اَب دِیے گئے جن میں وہ سب شامل ہیں جو اُن کے تھے اَور جو لوگوں نے غلطیاں اُس میں بڑھادِی تھیں اِیجادات بڑھادی تھیں بدعات بڑھادی تھیں وہ اِسلام نے بتلادیں اَور ہٹادیںوہ سب، تو جس مذہب کی پیروی کا حکم مقصود ہے وہ تو'' توحید'' ہے اَور'' رسالت'' پر اِیمان ہے، یہ ہے ملت ِ اِبراہیم۔ ایک جگہ اِرشاد ہے اِنَّآ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ کَمَآ اَوْحَیْنَآ اِلٰی نُوْحٍ وَّالنَّبِیِّیْنَ مِنْ م بَعْدِہ ہم نے ایسے وحی کی ہے آپ پر جیسے نوح علیہ السلام پر کی اَور اُن کے بعد جو نبی اَور آئے وہ نبی کتنے ہیں کون سی قومیںہیں اُن کو بتایا نہیں گیا مِنْھُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَیْکَ وَمِنْھُمْ مَنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَیْکَ کچھ تو اَیسے ہیں جنہیں ہم نے بیان کیا ہے کچھ اَیسے ہیں جو ہم نے نہیں بتلائے۔ قرآنِ پاک میں یہ آتا ہے وَعَادًا وَّثَمُوْدَ وَالَّذِیْنَ مِنْ م بَعْدِھِمْ عاد اَور ثمود اَور جو اُن کے بعد تھے لَا یَعْلَمُھُمْ اِلَّا اللّٰہُ اُن کو خدا کے سوا کوئی جانتا ہی نہیں تاریخ میں اُن کے نام ہی نہیں ہیں پتہ ہی نہیں ہے قوموں کی قومیں ایسی ہیں تو اُن میں جو اَنبیائے کرام گزرے اُنہیں کوئی نہیں جانتا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اَوْحَیْنَآ اِلٰی نُوْحٍ وَّالنَّبِیِّیْنَ مِنْ م بَعْدِہ اَورجو اَنبیائے کرام اُن کے بعد گزرے اُن پر وحی ہم نے کی جیسے اُن پر کی ویسے تم پر بھی وحی کی تو سب کی وحی ایک توحید کے بارے میں اقرارِ رسالت تصدیق ِ رسالت کے بارے میں ۔ دُنیا کو ترقی کر کے جہاں تک جانا ہے وہ سب اَحکام بتلادیے گئے ہیں : اَحکام تو پہلے تھوڑے ہوا کرتے تھے بعد میں بڑھتے چلے گئے حتّٰی کہ جناب ِ رسول اللہ ۖ کے