ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد! خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین، عالمی مجلس تحفظ ِ ختم ِنبوت کے اَمیر، جمعیة علماء اِسلام کے سرپرست خواجۂ خواجگان حضرت اَقدس مولانا خان محمد صاحب قدس سرہ العزیز ٢٠ جمادی الاولیٰ مطابق ٥ مئی بروز بدھ کو طویل علالت کے بعدنوے برس کی عمر پاکر اِس دارِ فانی سے رِحلت فرماگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ حضرت خواجہ صاحب نوراللہ مرقدہ کی ذات جامع کمالات تھی موجودہ پر فتن دَور میں دَجالی قوتوں کے مدّ مقابل آپ کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے ایسی برکات عطا فرما رکھی تھیں کہ جن کے سائے تلے اہل ِ حق سکینہ محسوس کر تے تھے اَور اہل ِباطل ہیبت زدہ رہتے تھے، ملک اَور بیرونِ ملک اہل ِحق کے اَکثر اِداروں کے آپ سر پر ست تھے۔