ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
کے گھر تشریف لے گئے چونکہ حضرت صاحب کاسول ہسپتال والی مسجدمیں نمازِ جمعہ پڑھاناطے ہوا تھا اِس لیے بجائے اپنی قیام گاہ کے سیدھے مسجد میں تشریف لے گئے۔ مسجدکے خطیب قاری محمد رفیق صاحب نے حضرت کو خوش آمدید کہا۔نمازِ جمعہ پڑھانے کے بعد حاجی غلام مصطفی صاحب کے گھر تشریف لے گئے جہاں آپ نے اَور دُوسرے حضرات نے دوپہر کا کھانا تناول فرمایا ۔ بعد اَزاں حاجی غلام مصطفی صاحب اَور دُوسرے متعلقین سے اِجازت لے کر رائیونڈ کے لیے روانہ ہوئے ،رات ساڑھے تین بجے بخیریت گھر پہنچ گئے،والحمد للہ۔ ١٨ مئی کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہ حافظ مجیب الرحمن صاحب کی دعوت پر تحفظ ِختم ِ نبوت کے جلسہ میں شرکت کے لیے گاؤں ''مُد کے'' تشریف لے گئے جہاںآپ نے حضور ِاکرم ۖ کے اِرشاد مبارککُلُّکُمْ رَاعٍ وَّکُلُّکُمْ مَسْئُوْل عَنْ رَّعِیَّتِہ پر تفصیلی بیان فرمایا۔ ١٩ مئی بعد نماز ِمغرب حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم فاضل جامعہ مدنیہ مولانا مختار صاحب کی دعوت پر درسِ حدیث کے لیے نمرہ مسجد تشریف لے گئے جہاںآپ نے توبہ و اِستغفار کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے صحابہ کرام کی تعظیم اَور اِستغفارکی اہمیت پر زور دیا۔ دُعائے صحت کی اپیل جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہم کو گزشتہ ماہ رات کے دو بجے کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے روک کر زدّو کوب کیا جس سے مولانا کے سر پر چوٹ آئی اللہ تعالیٰ نے مولانا اَور اُن کے ساتھی مولوی عزیز اللہ صاحب کی جانیں بچالیں ،مولانا گھر پر تاحال زیر ِعلاج ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُن کو شفاء کاملہ اَورعاجلہ عطا ء فرمائے اَور آئندہ تمام اَساتذہ کرام اور طلباء کو اپنے حفظ و امان میںرکھ کر ہر قسم کے شرور و فتن سے محفوظ فرمائے، آمین۔قارئین سے دُعائے صحت کی درخواست ہے۔