ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
١٥ ربیع الاول ١٣٩٤ھ/ ٩ اپریل ١٩٧٤ء کو حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمة اللہ علیہ کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اَمیر مقرر کیاگیا آپ نے اپنی ذاتی دلچسپی سے حضرت مخدوم زماں کو نائب امیر مقررکیا ۔١٩٧٤ء کی تحریک حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری کی قیادت اَور آپ کی نیابت میں پورے زور و شور سے جاری رہی ، بالآخر ٧ ستمبر ١٩٧٤ء کو قادیانیوں کو قانونی طور پر غیرمسلم اَقلیت قراردے دیاگیا اس تحریک میں آپ نے مجاہدانہ کارنامے اَنجام دیے آپ کی اِن خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت بنوری کی وفات(٣ ذوالقعدہ ١٣٩٧ھ/ ١٧ اکتوبر١٩٧٧ئ) کے بعد آپ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ساتویںاَمیر مقرر ہوئے۔ اِس عہدہ پر آپ تینتیس برس تک فائز رہے حتٰی کہ اِسی حیثیت سے آپ اللہ کے حضور میںحاضرہو گئے۔آپ کی توجہ اَور برکت سے ملک و بیرون ملک کامیاب کانفرنسز منعقد ہوتی رہیں۔ خانقاہ سراجیہ کی مسند نشینی : ٢٧ شوال المکرم ١٣٧٥ھ/ ٧ جون ١٩٥٦ء کو نائب قیوم زماں حضرت مولانا عبداللہ صاحب لدھیانوی کی وفات ہوئی۔ اگلے روز جمعرات کی صبح نو بجے آپ کی نماز جنازہ حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب نے پڑھائی اَور تین اَحباب کی مدد سے آپ نے خود اپنے شیخ محترم حضرت نائب قیوم زماں کو لحد میں اُتارا۔تدفین کے بعد ایک مجمع عام میں بانی خانقاہ حضرت قیوم زماں مولانا ابو السعداحمد خان صاحب کے خلفاء میں سے حضرت حکیم حافظ چن پیر صاحب اَور حضرت ڈاکٹر محمد شریف صاحب اور حضرت نائب قیوم زماں مولانا عبداللہ صاحب کے خلفاء میں سے حکیم عبدالمجید سیفی صاحب(م:٢٤اگست١٩٦٠ئ)اَور حضرت مولانا مفتی عطاء محمد جیسے اَکابر صوفیاء نے دو طرفہ پگڑی پھیلائی اَور مجمع کثیر کی موافقت سے حضرت خواجہ خان محمد صاحب سے بیعت کر لی۔ اِس طرح حضرت نائب قیوم زماں کے بعد آپ کی جانشینی عمل میں آئی۔ اگلے روز جمعة المبارک کو بھی اَکابر متوسلین خانقاہ سراجیہ نے تجدید بیعت کی اَور آپ بالاتفاق حضرت نائب قیوم زماں کے جانشین کی حیثیت سے خانقاہ سراجیہ شریف کی مسند اِرشاد پر جلوہ اَفروز ہوئے۔ شادی خانہ آبادی : حضرت قیوم زماں نے آپ کو فیضانِ باطنی کے ساتھ ساتھ ظاہری اِنعام واِکرام سے بھی اِس طرح نوازا کہ آپ کو اپنی فرزندگی میں قبول فرما کر اپنی صاحبزادی آپ کے نکاح میں دے دی۔ اِن سے اللہ تعالیٰ