ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
اُس کے بعد سے پھر اِس دن کی دُوسرے تذکرے کی وجہ سے فضیلت ذہنوں سے ختم ہوگئی ورنہ حقیقةً تو تھا جو آتا ہے حدیثوں میں وہ محض اِس کے تمام فضائل ہی فضائل ہیں ۔ اِس دن سُرمہ لگانا اَور اہلِ خانہ کے لیے اَچھا کھانا پکانا : کچھ دوائوں کے طور پر بھی مفید سمجھا گیا ہے سرمہ لگانا، اِس میں کہتے ہیں کہ سرمہ لگائے اِس دن میں تو آنکھیں دُکھنے نہیں آتیں سال بھر محفوظ رہے گا آنکھوں کی بیماری سے، اِسی طرح سے جو اِس دِن کھانا وغیرہ بہتر پکائے اپنے گھر والوں ہی کے لیے تو اللہ تعالیٰ رِزق میں برکت عطاء فرماتے ہیں سال بھر اُس کی برکات چلتی رہیں گی یہ بہت آسان آسان عمل ہیں اَور ثواب بہت زیادہ ہے اِن میں فوائد بہت زیادہ ہیں۔جنابِ رسول اللہ ۖ نے اَوقات بتادیے طریقے بتادیے فوائد بتادیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اعمالِ صالحہ کی توفیق عطاء فرمائے اَور اپنی بارگاہ میں قبولیت سے نوازے، آمین۔اختتامی دُعا ...................... ختمِ بخاری شریف اِنشاء اللہ ٢٧ جون بروز اِتوار صبح ٩ بجے جامعہ مدنیہ جدید میں ختم ِ بخاری کے موقع پر آخری حدیث شریف کے بعد اِختتامی دُعا ہوگی اِس موقع پر بڑے جلسہ کا اِنعقاد نہیں ہو گا۔ حاضرین بغیر کسی دعوت کے اپنی خواہش کے مطابق شرکت فرما سکتے ہیں مشورہ میں یہی طے پایا ہے۔(اِدارہ) الداعی الی الخیر سیّد محمود میاں غفرلہ' و اَراکین و خدام جامعہ مدنیہ جدید فون : 042 - 37726702 موبائل : 0333 - 4249 301 V فون : 042 - 6152120 نوٹ : خواتین زحمت نہ فرمائیں