ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) ''توحید'' و ''رسالت''کے متعلق تمام اَنبیاء کا موقف ایک ہے عاشوراء کے مبارک دِن میں حضرت حسین کی شہادت یوم عاشوراء ...........فرعون کی غرقابی کا دِن دُنیا کو ترقی کر کے جہاں تک جانا ہے وہ سب اَحکام حضرت محمد ۖ کے ذریعے بتلادیے گئے ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 62 سا ئیڈA 12 - 09 - 1986 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! جنابِ رسول اللہ ۖ نے بتلائے ہیں اَوقات اَور مقامات جس میں ایسے مقامات کہ جہاں دُعاء قبول ہوتی ہے وہ بھی بتلائے اَور جو اُن مقامات تک نہیں پہنچ سکتا یا ہمیشہ نہیں رہ سکتا تو اُس کے لیے کیا چیز ہوگی اُس کے لیے رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے اَوقات بتادیے کہ اِن اَوقات میں یہ عبادت کی جائے تو اِتنا ثواب ہے اِن اَوقات میں دُعاء کی جائے تو قبول ہوگی تو اُن میں رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے جو پسند فرمایا ہے وہ محرم کے روزوں کو بھی پسند فرمایا ہے ۔ اَور ایسے ہوا تھا اِس کا واقعہ کہ جب رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم ہجرت کرکے مدینہ منورہ