ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٣٨ ، قسط : ١ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) مدنی فارمولا جس میں اَکابرین جمعیة علماء ِہند پر ناسمجھ لوگوں کے اعتراضات کے جوابات تحریر کیے گئے ہیں جو روزنامہ ''جنگ لاہو ر '' میں اَشاعت پزیر ہوئے۔ (ناشر مرکزی دفتر نظام العلماء پاکستان لاہور) گرمی ہنگامہ ہے تیری حسین احمد سے آج جس سے ہے پرچم روایاتِ سلف کا سربلند (مولانا ظفر علی خان مرحوم) شعار اُس کا بزرگانِ سلف کا زہد و تقوی ہے جہاد اُس کا نہیں پابند قید سبحہ گردانی وہ جس کی خلوتِ شب کی بدولت اَب بھی تازہ ہے گدازِ بوذر و عشقِ اُویس و سوزِ سلمانی (مولانا محمد یحییٰ اعظی)