ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
¾اكستان Ù |
|
باسمہ تعالٰی بَعْدَ الْحَمْدِ وَالصَّلٰوةِ وَاِرْسَالِ التَّسْلِیْمَاتِ وَالتَّحِیَّاتِ فقیر ابوالخلیل خان محمد عفی عنہ حضرت مولا نا العلام سیّد محمد حامدمیاں صاحب مدظلہ العالی! عرض گزار ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے اَسفار کی کثرت اَور مصروفیت رہی۔ رمضان المبارک میں کچھ معمولات ایسے ہوتے ہیں کہ اُن کے علاوہ دُوسری سب مصروفیتوں سے الگ ہونا پڑتاہے۔ اِسی لیے خدمت میں کوئی عریضہ پیش نہ کر سکا۔ معذرت پیش ہے۔ ع وَالْعُذْرُ عِنْدَ کِرَامِ النَّاسِ مَقْبُوْل رمضان المبارک کے بعد اللہ تعالیٰ شرف ِ ملاقات سے مشرف فرماوے، آمین۔ اَب تو بغیر کسی وجہ کے ملنے کو جی چاہتا ہے۔ جماعتوں وغیرہ کے کام ہوتے اَورچلتے رہتے ہیں۔ اللہ کرے اَلطاف ِکرم اَور زیادہ فقیر کی طرف سے عزیزانِ مکرم کو سلام ودعوات۔ والسلام دُعا گو و دُعاجو فقیر خان محمد عفی عنہ اَز خانقاہ ِ سراجیہ ١١ رمضان المبارک ١٤٠٣ ھ