ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
اكستان |
|
باسمہ تعالٰی بَعْدَ الْحَمْدِ وَالصَّلٰوةِ وَاِرْسَالِ التَّسْلِیْمَاتِ وَالتَّحِیَّاتِ فقیر ابوالخلیل خان محمد عفی عنہ بگرامی حضرت مولانا سیّد محمدحامد میاں صاحب مدظلہم العالی! عرض گزار ہے۔ گرامی نامہ موصول ہو کر باعث ِ سرفرازی ہوا، یاد فرمائی کا بہت بہت شکریہ ، جَزَاکُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنَّا خَیْرَ الْجَزَائِ ۔ موتیہ دونوں آنکھوں پر تھا دائیں آنکھ کا پہلا ٣٠ اکتوبر اَور بائیںآنکھ کا اَپریشن ٥ نومبرکو ہوا۔ اَپریشن اچھے ہوگئے اَب احتیاطی دَور شروع ہے۔ کل جمعہ کو دوبارہ بہاولپور جانا ہے۔ اللہ تعالیٰ بینائی کو بحال فرمائے، آمین۔ فقیر بھی آپ حضرات کی صحت و عافیت کے لیے دُعا گو ہے ۔فقیر کی طرف سے رشید میاں صاحب، محمود میاں صاحب، مسعود میاں صاحب سب کو سلام ودَعوات۔ والسلام اَز خانقاہ ِ سراجیہ ٢٧/٢/١٤٠٥ھ