ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010 |
¾اكستان Ù |
|
باسمہ تعالٰی بَعْدَ الْحَمْدِ وَالصَّلٰوةِ وَاِرْسَالِ التَّسْلِیْمَاتِ وَالتَّحِیَّاتِ فقیر ابوالخلیل خان محمد عفی عنہ بگرامی خد مت حضرت العلام مولانا سیّد محمدحامد میاں صاحب مدظلہ العالی! عرض گزار ہے کہ ڈیرہ سے واپسی پر حضرت کا گرامی نامہ موصول ہوا حالات سے آگاہی ہوئی ڈیرہ کی کارروائی آنکھوں دیکھا حال رانامبارک عرض کرے گا۔ ..................................... ....................................................................................................... ......................................................................................................... ......................................................................................................... آپ کا جو بیان اخبار میں صلح کے متعلق آیا ہے وہ بہت موزوں ہے مولانا سیّد اَمیر حسین شاہ صاحب گیلانی کے گھر والوں کو آرام ہو تو اُن سے فرمائیں کہ وہ بہاولپور ڈویژن کے دَورہ کا اہتمام کریں اَور حضرت الامیر مدظلہ العالی کا دَورہ کروائیں، نہایت ضروری ہے۔ یہ فقیر آپ کی دُعائوں کا محتاج ہے۔ پیشاب والی تکلیف بعض اَوقات پریشان کردیتی ہے اللہ تعالیٰ رحم فرمائے، آمین۔ فقیر کی طرف سے حضرات ِ صاحبزادگان سلَّمہم اللہ تعالیٰ کو سلامِ مسنون۔ والسلام اَز خانقاہِ سراجیہ ٧ جمادی الاوّل ١٤٠٣ ھ