Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2009

اكستان

55 - 64
پرجوش اَنداز میں ہمارا استقبال کیا، ہمیں بھی دیار ِغیر میں ایک مسلمان سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔ اسپین میں کسی مسلمان سے ہماری یہ پہلی ملاقات تھی۔ برادر عبداللہ اسپین ہی کے پرانے رہائشی ہیں وہ جدّی پشتی اسپینش ہیں اِن کے ماشاء اللہ دو بیویوں سے پندرہ عدد خوبصورت بچے ہیں جو ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں جس کے اِتنے بچے ہوں اُنہیں بھلا ملازم رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ ان کی دو جواں سال بیٹیاں جو پورا سکارف کیے ہوئے تھیں ریسٹورنٹ میں اپنے باپ اور بھائیوں کا ہاتھ بٹا رہی تھیں اُنہوں نے عربی کھانوں سے ہماری تواضح کی، کھانا بہت مزے دار تھا تمام احباب کو خوب خوب پسند آیا۔ کھانے کے دام بھی مناسب تھے ہم نے اُن ہی سے قرطبہ کی مساجد کے بارے میں پوچھا تو اُنہوں نے ہمیں بتایا کہ قرطبہ میں صرف چار مساجد ہیں۔ 
ہماری خواہش تھی کہ قرطبہ شہر کی واحد اور اَکلوتی مسجد میں جا کر نماز ادا کی جائے اور وہاں کے مسلمانوں کے حالات جاننے کی کوشش کی جائے چنانچہ ہم نمازِ مغرب کے لیے وہاں گئے کافی تلاش کے بعد ہمیں مسجد ملی جو شہر کے ایک بہت بڑے پارک میں واقع ہے ،پارک میں لگے بڑے بڑے درختوں کے جُھنڈ نے دیکھنے والوں کی آنکھوں سے مسجد کو اَوجھل کر دیا ہے کہیں سے بھی یہ پتہ نہیں چلتا کہ یہاں کسی مسجد کا وجود ہے، وہ شہر جس کے ہر کونے اور ہر محلے میں مسجد یں تھیں آج اُس شہر میں مساجد ڈھونڈنے سے بھی نہیں  ملتیں۔ ہم جب مسجد میں داخل ہوئے تو نماز ہو چکی تھی اور چند عرب نوجوان قرآن کی تلاوت میں مصروف تھے۔ قرطبہ شہر کی یہ جامع مسجد ہے جس میں بمشکل ایک سو نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہو گی مسجد کی حالت بھی اچھی نہ تھی، مسجد کے اَندر پڑا ہوا پرانا اور بوسیدہ کارپٹ اُس کی حالت زار کی نشان دہی کر رہا تھا وہ چند نوجوان غنیمت تھے جو مسجد  کو آباد کیے ہوئے تھے مسجد کا نام ''مسجد مرابطین'' ہے مسجد کے امام ایک نوجوان مصری عالم ہیں۔ (جاری ہے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 10 1
4 حضرت اسماء رضی اللہ عنہا اَور ہجرت : 11 3
5 ہجرت بہت مشکل کام ہے : 11 3
6 ہجرت نہ کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم : 11 3
7 مہاجرین کا ثواب دَوگنا 12 3
8 حضرت عمر پر حضرت اسماء کا غصہ اَوردربار ِعالی میں پیشی : 12 3
9 دربارِ نبوی سے تسلی بخش جواب پر جشن 13 3
10 اِسہال کا طریقہ ..... سنا کو پسند اَور شُبرم کو ناپسند فرمایا 14 3
12 جمال گوٹا اَور سبق آموز واقعہ : 14 3
13 مریض کی عمر کا لحاظ رکھنے کی حکمت 15 3
14 ملفوظات شیخ الاسلام 16 1
15 علمی مضامین 18 1
16 چندضروری مسائلِ حج 18 1
17 اَب حسب ِذیل مسائل سمجھئے 20 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 21 1
19 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 21 18
20 سخاوت : 21 18
21 شعر اَور طب 21 18
22 خوف ِ خدا اَور فکر ِ آخرت 23 18
23 تربیت ِ اَولاد 24 1
24 پیدائش اَور اُس کی متعلقات 24 23
25 پہلا لڑکا باپ کے گھر میں ہونے کو ضروری سمجھنا : 25 23
26 بچہ پیدا ہوتے وقت ستر اور پردہ پوشی کے ضروری احکام 25 23
27 مسنون طریقہ : 26 23
28 تحنِیک 26 23
29 قومیت و صوبا ئیت اَور زبان ورنگ کے تعصّب کی اِصلاح 27 1
30 جنت میں کوئی صوبہ نہیں 27 29
31 زبان اَور رنگ اللہ تعالیٰ کی دو عظیم الشان نشانیاں ہیں : 28 29
32 عصبیت کفر کی نشانی ہے 30 29
33 اَلوَداعی خطاب 34 1
34 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی تین بددُعائیں 35 33
35 بڑے حضرت کے بدخواہوں کا انجام : 35 33
36 مخلص کی تنقید برداشت اَور بدخواہ کی نظراَنداز کریں 36 33
37 سب موافق ہونے کا نقصان : 36 33
38 تنقید برداشت کرنے کا مادّہ پیدا کریں 36 33
39 حضرت سعد کی اعلیٰ سیاسی بصیرت 37 33
40 ضروری بات : 39 33
41 احسان'' کا مطلب : 40 33
42 نبی علیہ السلام کی حیات میں مرتبہ احسان کا حصول : 40 33
43 جس کی تصوف سے آشنائی نہیں وہ کیا رائے دے سکتا ہے : 41 33
44 نبی علیہ السلام کے بعد بہت ریاضت کی ضرورت ہے : 41 33
45 فرصت کو غنیمت جانیں ،ریاضت و محنت کریں 42 33
46 شب ورَوز کے کچھ معمولات : 43 33
47 بقیہ : تربیت ِ اَولاد 43 23
48 بچہ کے کان میں اَذان و تکبیر کہنے کی حکمت : 43 23
50 گلدستہ ٔ اَحادیث 44 1
51 عود ِ ہندی میں سات بیماریوں سے شفاء ہے : 44 50
52 حضرت اَبوذر رضی اللہ عنہ کو سات باتوں کا حکم : 44 50
53 ہر نبی کو سات مخصوص لوگ عطا کیے جاتے تھے : 45 50
54 چار رَوز اُندلس میں 47 1
56 قرطبہ : 51 54
57 جامع مسجد قرطبہ : 53 54
58 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 61 1
59 وفیات 62 1
Flag Counter