Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2007

اكستان

15 - 64
کے لیے کوئی حجت نہیں ہے کیونکہ جنت کا گھر حکمت کے گھر سے فراخ نہیں ہے اور جنت کے آٹھ دروازے ہیں۔
 اِس حدیث کو روایت کیا ہے عبد السلام بن صلاح ہروی شیعی نے۔ اِس لیے لوگوں نے اِس حدیث کی سند میں گفتگو کی ہے۔ بعض نے اِس کی تصحیح کی ہے اور بعضوں نے تحسین اور بعضوں نے اِس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے یہاں تک کہ یحییٰ بن معین نے کہا کہ اِس حدیث کی کوئی اصل نہیں ہے اور ایک جماعت نے اِس کو موضوع کہا ہے''۔ 
 میں یہاں تک لکھنے پایا تھا کہ میثاقِ کا تازہ شمارہ ڈاکیہ لایا۔ خط لکھنا بند کرکے میثاق کی ورق گردانی شروع کردی۔ الحمد للہ کہ صفحہ  ٤٠  پر نظر آکر رُک گئی۔  ''اَنَا مَدِیْنَةُ الْعِلْمِ  یا  اَنَا دَارُ الْحِکْمَةِ وَعَلِیّ بَابُھَا ''  لکھ کر اِس کے متعلق جو کچھ لکھا ہے وہ پڑھیے  :
 شیخ الاسلام آیة من آیات اللہ مجاہد اعظم حضرت سیدی و شیخی و مولوی سید حسین احمد مدنی قدس سرہ العزیز مکتوب نمبر ٧٥ میں ص ١٧٩  و  ص ١٨٠  پر تحریر فرماتے ہیں  : 
یہ روایت نہ تو صحیحین میں ہے اور نہ روایت کا ذکر کرنے والے اِس کی تصحیح فرماتے ہیں۔ ترمذی نے بھی روایت کرنے کے بعد کلام کیا ہے کہ بعض علماء نے یہ حدیث شریک تابعی سے روایت کی ہے مگر علمائے حدیث اِس کو ثقات میں سے نہیں پہچانتے۔ سوائے شریک کے علامہ ابن ِجوزی نے موضوعات میں اِس کے جملہ طریق پر تعین کے ساتھ باطل ہونے کا حکم دیا ہے۔ ایک جماعت محدثین کی اِس کے موضوع ہونے کی قائل ہے۔  امام الجرح والتعدیل یحییٰ ابن معین صاف فرماتے ہیں کہ اِس روایت کی سرے سے کوئی اصل ہی نہیں۔ طاہر ...... نے بھی اِس کی صحت کا اِنکار کیا ہے۔ امام العصر (مولانا انور شاہ صاحب) بھی روایت کی صحت کو تسلیم نہیں فرماتے۔ (حاشیہ از مولانا نجم الدین صاحب اصلاحی  مرتب مکتوبات شیخ الاسلام) ۔
 اَب آپ ہی انصاف فرمائیے آپ کیا لکھتے ہیں اور حضرت شیخ الاسلام کیا فرماتے ہیں۔ اس حوالہ کے بعد میں اِس موضوع پر زیادہ گفتگو بے معنی سمجھتا ہوں جو کچھ کہ حضرت مدنی   کے مکتوبات کے حوالہ سے نقل 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 5 1
4 شاہِ حبشہ کی تخت نشینی کا واقعہ : 6 3
5 شاہِ حبشہ تابعی تھے : 7 3
6 حضرت عمرو بن العاص کی مدح : 7 3
7 عرب کے چار دانا 8 3
8 سیانوں کی نصیحت پر کان نہ دَھرنے کا نقصان : 8 3
9 حضرت علی و معاویہ نے حرمین کو باہمی لڑائیوں سے بچائے رکھا : 8 3
10 حضرت قیس کی چھٹی حس اور حضرت معاویہ کا پچھتانا : 9 3
11 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
12 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 11
13 معارف و حقائق : 10 11
14 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 12 11
15 جواب کا منتظر 17 11
16 احادیث ِمبارکہ اور رمضان المبارک 18 1
17 تقریب ختم ِ بخاری شریف 21 1
18 ( بیان حضرت مولانا سید اَرشد صاحب مدنی مدظلہم العالی ) 23 17
19 علم ِ حدیث میں مشغولیت نبی علیہ السلام سے قربت : 23 17
20 حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کا کشف : 24 17
21 حدیث سے تعلق برقرار رہنا چاہیے : 24 17
23 ( بیان حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہ العالی ) 26 17
24 بڑی تنظیم چھوٹی میں ضم نہیں ہوسکتی : 27 17
25 فنا کی برکات : 27 17
26 تمام چھوٹی جماعتیں بڑی جماعت میں ضم ہوجائیں : 28 17
27 مدارس میں سیاست نہیں ہوتی مگر سیاستدان تیار ہوتے ہیں : 29 17
28 جتنی زیادہ چھوٹی چھوٹی تنظیمیں ہوں گی اُتنا ہی ایجنسیوں کا کام آسان ہوگا : 29 17
29 علماء اور طلباء کے لیے چند دُعائیں : 30 17
30 سورۂ کہف کا معمول : 31 17
33 مرثیہ مولانا عبد الرشید غازی 32 1
34 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 33 1
35 مکاری اور چالاکی کا مرض : 33 34
36 زیادہ بولنے کا مرض : 34 34
37 بدگمانی : 35 34
38 لعن طعن اور کوسنے کا مرض : 35 34
39 حسد : 36 34
40 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 1
41 وفیات 39 1
42 ظہار اور روزہ توڑنے میں کفارہ بالصوم 40 1
43 مضمون کا مقصد : 40 42
44 خصوصیت کا دعوٰی اور اُس کا جواب : 44 42
45 اِس کلام پر ہمارا تبصرہ : 48 42
46 درس ِ حدیث 48 1
47 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
48 یہودی خباثتیں 52 1
49 ١٠۔ پروٹوکول کا خلاصہ : 52 48
50 صہیونیت یہودیوں کا نیا دین : 54 48
51 یہودی مؤرخ مزید کہتا ہے : 55 48
52 دینی مسائل 56 1
53 ( بیویوں میں برابری کرنے کا بیان ) 56 52
58 تقريظ وتنقيد 57 1
59 اخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter