ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
(٦) امام کے لیے تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا سنت ہے اور مقتدی کے لیے آہستہ آواز سے کہنا سنت ہے۔ یہ مسئلہ کسی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث سے دکھلائیں؟ (٧) اکیلے نمازی کے لیے تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ کوئی آیت قرآنی یا صحیح صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٨) تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع یدین فرض ہے یا سنت ِمؤکدہ؟ صحیح صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٩) تکبیر تحریمہ کے ساتھ اگر رفع یدین نہ کی جائے تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ صحیح صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (١٠) تکبیر تحریمہ کے بعد سینہ پر ہاتھ باندھنا فرض ہے یا سنت ِمؤکدہ؟ صحیح صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (١١) ہاتھ باندھنے کے بعد ثناء پڑھنا آپ کے نزدیک فرض ہے یا واجب یا سنت ؟ صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (١٢) امام کے لیے ثناء آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے یا بلند آواز سے؟ کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (١٣) اگر کوئی آدمی ثناء نہ پڑھے تو اُس کی نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (١٤) اگر کوئی شخص ثناء کی جگہ التحیات پڑھ لے تو نماز دوبارہ پڑھے یا سجدہ سہو کرے؟ صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (١٥) ثناء کے بعد تَعَوُّذْ (اعوذ باللّٰہ) پڑھنا فرض ہے یا واجب یا سنت؟ صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (١٦) بعض غیر مقلد امام خود بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم بلند آواز سے پڑھتے ہیں اور مقتدی آہستہ پڑھتے ہیں کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟