Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2006

اكستان

5 - 64
	قرآن اور حدیث کے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ بدعہدی اور نافرمانی اُنکی قدیم سے عادت رہی ہے اِسی لیے اُن کو ''کافر'' کہا جاتا ہے۔ دُنیا میں جب بھی کچھ عرصہ کے لیے اقتدار ِ اعلیٰ پر اُن کا غلبہ ہوا تو اِس کے ساتھ ہی انصاف معدوم ہوگیا، لہٰذا اِن کفار کے مناسب یہی ہے کہ یہ ذمی بن کر رہیں یعنی اِسلامی عملداری کے تحت زندگی گزاریں اور سالانہ ٹیکس ادا کریں جس کے عوض اُن کو جان، مال و عزت کا تحفظ فراہم کردیا جائے اور بس۔
	موجودہ دور میں چونکہ ذمی بن کر زندگی گزارنے والی قوموں کو بے لگامی مل گئی اِس لیے دُنیا کا امن بھی تہہ و بالا ہوکر رہ گیا، اِن کی مثال اُس بندر کی سی ہے جس کو ہلدی ہاتھ لگ گئی تو وہ پنساری بن بیٹھا۔
 	نبی علیہ السلام اپنی زندگی میں اپنی ذات پر گزرنے والی تکلیف اور تنقید کو درگزر فرماتے تھے، مگر اسلام کے خلاف کارروائی کا انتقام ضرور لیتے تھے، اب نبی علیہ السلام کی وفات کے بعد نبی علیہ السلام کی ذات پر تنقید گویا اسلام پر تنقید ہوتی ہے اس لیے مسلمانوں پر اِس کا مناسب جواب دینا ضروری ہوتا ہے، لہٰذا مسلمان حکمرانوں کو چاہیے کہ اس موقع پر متعلقہ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر توڑ لیں اور اِن کا تجارتی مقاطعہ کریں۔
	نیز مسلمانوں کے لیے اپنی عزت ِرفتہ واپس لانے کی صرف اور صرف ایک ہی صورت ہے کہ وہ اپنی بداعمالیوں سے سچی عملی توبہ کریں، کفار کی تقلید چھوڑکر نبی آخر الزمان  ۖ  کی پیروی کریں اور آپ کی ناموس کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوجائیں اور دُنیا کو بتلادیں کہ نیو ورلڈ آرڈر یا عالمگیریت کا حق اگر کسی کو ہے تو وہ آخری نبی کی آخر ی اُمت کو ہے، گمراہ اور دُھتکاری ہوئی اقوام اِس اعزاز کی ہرگز ہرگز متحمل نہیں ہوسکتیں۔
سانحۂ ارتحال حضرت امیر الہند 
	امیر الہند حضرت اقدس مولانا سید اسعد صاحب مدنی قدس سرہ العزیز گزشتہ ماہ ٧/ محرم الحرام مطابق ٦/فروری کو مسلسل تین ماہ کی طویل بے ہوشی کے بعد دہلی کے ہسپتال میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ 
	حضرت مولانا   شیخ الاسلام حضرت اقدس مولاناسید حسین احمد صاحب مدنی نور اللہ مرقدہ' کے جانشین 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 حضرت عمار کی شیطان سے حفاظت : 8 3
5 صالح ہم نشین کی دُعاء کرنا : 8 3
6 کوفہ سے طلب علم کے لیے مدینہ منورہ آمد : 8 3
7 کوفہ ....... اہل علم کا مرکز : 9 3
8 حضرت ابن مسعود کی کوفہ میں آمد : 10 3
9 نبی علیہ السلام کے خاص خادم ......... ابن مسعود : 10 3
10 حضرت عمار کوفہ میں : 11 3
11 حضرت سلمان فارسی کوفہ میں : 11 3
12 حضرت حذیفہ کوفہ میں : 11 3
13 یزید حاکم تھا خلیفۂ راشد نہ تھا 13 1
14 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
15 حضرت مولانا سےّد اسعد صاحب مدنی کی شخصیت وخدمات 32 1
16 ہند میں حضرت خواجہ اجمیری کی آمد : 32 15
17 حضرت مجدد الف ثانی کی محنت : 33 15
18 امامُ الحکمت اور اُن کی جماعت : 33 15
19 سر زمین ِ دیوبند کی قبولیت : 34 15
20 مقام ِ شیخ الہند : 34 15
21 الامام المجاہد فی سبیل اللہ جانشین ِ شیخ الہند : 34 15
22 انتخاب جانشین ِ شیخ الاسلام : 35 15
23 خطاب ''فدائے ملت'' کا پس منظر : 35 15
24 امیر الہند کا اجمالی تعارف : 36 15
25 تاریخ پیدائش : 36 15
26 مقام ِولادت : 36 15
27 اسم ِ گرامی : 36 15
28 تعلیم و تربیت : 37 15
29 فدائے ملت کے اُستادِ اول اور حضرت شیخ الاسلام کا تعلق : 37 15
30 حضرت قاری اصغر علی کا انداز ِ تربیت : 37 15
31 آپ کے چند مشہور اساتذہ کرام : 38 15
32 تدریس : 38 15
33 امیر الہند کی سیاسی زندگی کا آغاز : 38 15
34 امیر الہند کی وسعت ِظرفی : 39 15
35 ماہِ صفر ....... احادیث مبارکہ کی روشنی میں 41 1
36 ماہِ صفر کے متعلق رسول اللہ ۖ کے اِرشادات : 41 35
37 ماہِ صفر کے متعلق عوام الناس کے خیالات : 42 35
38 ماہِ صفر سے متعلق ایک روایت کی وضا حت : 44 35
39 ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 45 35
40 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 46 1
41 نیک اور دیندار عورتوں کے اَوصاف 46 40
42 دین اسلام : 47 40
43 دین کے اجزاء : 48 40
44 بقیه : حضرت فاطمہ کے مناقب 49 14
45 نبوی لیل ونہار 50 1
46 آنحضرت ۖ کے خصال ِحمیدہ چھینک کے بارے میں : 50 45
47 آنحضرت ۖ کی عاداتِ برگزیدہ چلنے میں : 51 45
48 گلدستہ ٔ احادیث 53 1
49 علم تین ہیں : 53 48
50 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت نفرت ہے : 54 48
51 مور تین قسم کے ہیں : 55 48
52 دینی مسائل 56 1
53 ( جمعہ کی نماز کا بیان ) 56 52
54 جمعہ کے فضائل : 56 52
55 جمعہ کے آداب : 56 52
56 نماز جمعہ پڑھنے کا طریقہ : 57 52
57 نماز جمعہ فرض ہونے کی شرطیں : 57 52
58 نماز جمعہ کے صحیح ہونے کی شرطیں : 58 52
59 اخبار الجامعہ 60 1
60 وفیات 61 1
61 تقریظ وتنقید 62 1
Flag Counter