Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2006

اكستان

7 - 64
درس حدیث
حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب  کے مجلس ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین )
کوفہ اہل ِعلم کا مرکز  ۔  اچھے ہم نشین کی طلب 
 (  تخریج و تزئین  :  مولانا سےّد محمود میاں صاحب  )
کیسٹ نمبر٤٩ سائیڈ اے ( ١٩٨٥ ۔ ٧۔١٢ ) 
	الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیرخلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد !
	آقائے نامدار  ۖ  نے اپنے بعد کچھ ہدایات دیں ہیں، فرمایا: اِقْتَدَ وْا بِالَّذَیْنِ مِنْ بَعْدِیْ مِنْ اَصْحَابِیْ اَبِیْ بَکْرٍ وَّعُمَرَ  جو میرے صحابہ میں میرے بعد دو  رہیں گے یعنی ابوبکر اور عمر اِن کی پیروی کرتے رہنا۔ فرمایا کہ اِھْتَدَ وْا بِھَدْیِ عَمَّارٍ   ١    عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ اِن کی سیرت اختیار کرو۔ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے بہت تکالیف اُٹھائی تھیں۔ اُن کی والدہ کو شہید کردیا گیا۔ یہ اُن لوگوں میں تھے جو بہت ضعیف سمجھے جاتے تھے، جنہیں تکلیف دینے پر کوئی حمایتی کھڑا نہیں ہوتا تھا، رسول اللہ  ۖ  کو بہت محبوب تھے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ یہ سر سے پائوں تک ایمان سے بھرے ہوئے ہیں،اور ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ تمہیںباغی جماعت قتل کرے گی۔ تو اِن کی شہادت صفین میں ہوئی ہے۔ یہ کوفہ گئے ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے ہیں، بلکہ اِن کیلیے لوگوں کو لشکر میں آنے کے واسطے آمادہ کرتے رہے
  ١  مشکوٰة شریف  ج٢  ص٥٧٨ 
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 حضرت عمار کی شیطان سے حفاظت : 8 3
5 صالح ہم نشین کی دُعاء کرنا : 8 3
6 کوفہ سے طلب علم کے لیے مدینہ منورہ آمد : 8 3
7 کوفہ ....... اہل علم کا مرکز : 9 3
8 حضرت ابن مسعود کی کوفہ میں آمد : 10 3
9 نبی علیہ السلام کے خاص خادم ......... ابن مسعود : 10 3
10 حضرت عمار کوفہ میں : 11 3
11 حضرت سلمان فارسی کوفہ میں : 11 3
12 حضرت حذیفہ کوفہ میں : 11 3
13 یزید حاکم تھا خلیفۂ راشد نہ تھا 13 1
14 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
15 حضرت مولانا سےّد اسعد صاحب مدنی کی شخصیت وخدمات 32 1
16 ہند میں حضرت خواجہ اجمیری کی آمد : 32 15
17 حضرت مجدد الف ثانی کی محنت : 33 15
18 امامُ الحکمت اور اُن کی جماعت : 33 15
19 سر زمین ِ دیوبند کی قبولیت : 34 15
20 مقام ِ شیخ الہند : 34 15
21 الامام المجاہد فی سبیل اللہ جانشین ِ شیخ الہند : 34 15
22 انتخاب جانشین ِ شیخ الاسلام : 35 15
23 خطاب ''فدائے ملت'' کا پس منظر : 35 15
24 امیر الہند کا اجمالی تعارف : 36 15
25 تاریخ پیدائش : 36 15
26 مقام ِولادت : 36 15
27 اسم ِ گرامی : 36 15
28 تعلیم و تربیت : 37 15
29 فدائے ملت کے اُستادِ اول اور حضرت شیخ الاسلام کا تعلق : 37 15
30 حضرت قاری اصغر علی کا انداز ِ تربیت : 37 15
31 آپ کے چند مشہور اساتذہ کرام : 38 15
32 تدریس : 38 15
33 امیر الہند کی سیاسی زندگی کا آغاز : 38 15
34 امیر الہند کی وسعت ِظرفی : 39 15
35 ماہِ صفر ....... احادیث مبارکہ کی روشنی میں 41 1
36 ماہِ صفر کے متعلق رسول اللہ ۖ کے اِرشادات : 41 35
37 ماہِ صفر کے متعلق عوام الناس کے خیالات : 42 35
38 ماہِ صفر سے متعلق ایک روایت کی وضا حت : 44 35
39 ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 45 35
40 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 46 1
41 نیک اور دیندار عورتوں کے اَوصاف 46 40
42 دین اسلام : 47 40
43 دین کے اجزاء : 48 40
44 بقیه : حضرت فاطمہ کے مناقب 49 14
45 نبوی لیل ونہار 50 1
46 آنحضرت ۖ کے خصال ِحمیدہ چھینک کے بارے میں : 50 45
47 آنحضرت ۖ کی عاداتِ برگزیدہ چلنے میں : 51 45
48 گلدستہ ٔ احادیث 53 1
49 علم تین ہیں : 53 48
50 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت نفرت ہے : 54 48
51 مور تین قسم کے ہیں : 55 48
52 دینی مسائل 56 1
53 ( جمعہ کی نماز کا بیان ) 56 52
54 جمعہ کے فضائل : 56 52
55 جمعہ کے آداب : 56 52
56 نماز جمعہ پڑھنے کا طریقہ : 57 52
57 نماز جمعہ فرض ہونے کی شرطیں : 57 52
58 نماز جمعہ کے صحیح ہونے کی شرطیں : 58 52
59 اخبار الجامعہ 60 1
60 وفیات 61 1
61 تقریظ وتنقید 62 1
Flag Counter