ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2006 |
اكستان |
|
٢١ فروری کو محترم جناب خرم کرامت صاحب تشریف لائے اور جامعہ کی تعمیری و ترقیاتی اُمور پر حضرت مہتمم صاحب سے گفتگو فرمائی۔ ٢٣ فروری کوحضرت مولانا فاروق صاحب مکہ مکرمہ سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور طلباء سے اصلاحی بیان فرمایا۔ ٢٥ فروری کو جناب مولانا اَخلد صاحب لاہور تشریف لائے اور وقت کی تنگی کی وجہ سے ائیرپورٹ سے ہی دہلی تشریف لے گئے ، حضرت مولانا سےّد محمود میاں صاحب نے ائیرپورٹ پر ہی اُن سے ملاقات کی اور الوداع کیا ۔ وفیات محترم خرم کرامت صاحب کے بہنوئی گزشتہ ماہ کی دس تاریخ کو طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کے اہل ِ خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے، آمین ۔ محترم الحاج حنیف صدیقی صاحب کی جوان سالہ بیٹی گزشتہ ماہ وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، آمین۔ محترم شیخ دائود صاحب کے خسر صاحب گزشتہ ماہ کی ٢١ تاریخ کو وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر اُن کے اہل ِ خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین ۔