Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2006

اكستان

42 - 64
جہاں زمانہ جاہلیت کے توہمات کی اِن ارشادات سے تردید ہو گئی وہیں آپ  ۖ  کے اِن ارشادات مبارکہ سے بعد کے زمانہ میں قیامت تک پیدا ہونے والے تمام غلط خیالات و تصورات کی نفی بھی ہو گئی کیونکہ آپ  ۖ  کے یہ اِرشادات قیامت تک کے لیے ہیں اور ثابت ہوگیا کہ ماہ صفر میں ہرگز کوئی نحوست نہیں ہے اور آفات و بلیات وامراض بھی اِس مہینہ میں نازل نہیں ہوتے۔
	 مسلمانوں پر لازم ہے کہ نبی اکرم  ۖ  کی تعلیمات اور اِر شادات کو مضبوطی سے تھا میں اور قدیم وجدید جملہ توہمات سے اجتناب کریں۔
ماہِ صفر کے متعلق عوام الناس کے خیالات  :
	شیطان مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے وہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں قسم کھا کر آیا ہے کہ میں ضرور مسلمانوں کو گمراہ کرکے رہوں گا، اُس کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کو ایسے افعال واعمال میں مبتلا کردے جن کا دین وشریعت سے دُور کا بھی واسطہ اور تعلق نہ ہو اور مسلمان اُن کو دین سمجھ کر کرتے رہیں اور انہیں توبہ کی بھی توفیق نہ ہو ، اپنا ایمان بھی ضائع کر بیٹھیں اور ہاتھ بھی کچھ نہ آئے۔   ع	خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
	چنانچہ شیطان اور اُس کے متبعین نے مسلمانوںمیںبہت سی ایسی بے سروپا باتیں مشہور کر رکھی ہیں جن کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔
	حضرت مولانااشرف علی تھانوی   تحریر فرماتے ہیں  :
''اور بعض جگہ صفر کی تیرہویں تاریخ کو کچھ گھونگھنیاں وغیرہ پکا کر تقسیم کرتے ہیں کہ اس کی نحوست سے حفاظت رہے۔ یہ اعتقاد شرع کے خلاف اور گناہ ہیں۔
	بعض صفر کو  ''تیرہ تیزی'' کہتے ہیں اور اِس کو نامبارک جانتے ہیں ۔ 
 بعض مقامات پر صفر کے آخری چہار شنبہ کو تہوار مناتے ہیں اور عیدی بھی دیتے ہیں جس کا یہ مضمون ہے  :
آخری چہار شنبہ آیا ہے		غسلِ صحت نبی نے پایا ہے
	اور مکتبوں میں چھٹی بھی ہوتی ہے۔ سو یہ'' ایجاد فی الدین ''ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 حضرت عمار کی شیطان سے حفاظت : 8 3
5 صالح ہم نشین کی دُعاء کرنا : 8 3
6 کوفہ سے طلب علم کے لیے مدینہ منورہ آمد : 8 3
7 کوفہ ....... اہل علم کا مرکز : 9 3
8 حضرت ابن مسعود کی کوفہ میں آمد : 10 3
9 نبی علیہ السلام کے خاص خادم ......... ابن مسعود : 10 3
10 حضرت عمار کوفہ میں : 11 3
11 حضرت سلمان فارسی کوفہ میں : 11 3
12 حضرت حذیفہ کوفہ میں : 11 3
13 یزید حاکم تھا خلیفۂ راشد نہ تھا 13 1
14 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
15 حضرت مولانا سےّد اسعد صاحب مدنی کی شخصیت وخدمات 32 1
16 ہند میں حضرت خواجہ اجمیری کی آمد : 32 15
17 حضرت مجدد الف ثانی کی محنت : 33 15
18 امامُ الحکمت اور اُن کی جماعت : 33 15
19 سر زمین ِ دیوبند کی قبولیت : 34 15
20 مقام ِ شیخ الہند : 34 15
21 الامام المجاہد فی سبیل اللہ جانشین ِ شیخ الہند : 34 15
22 انتخاب جانشین ِ شیخ الاسلام : 35 15
23 خطاب ''فدائے ملت'' کا پس منظر : 35 15
24 امیر الہند کا اجمالی تعارف : 36 15
25 تاریخ پیدائش : 36 15
26 مقام ِولادت : 36 15
27 اسم ِ گرامی : 36 15
28 تعلیم و تربیت : 37 15
29 فدائے ملت کے اُستادِ اول اور حضرت شیخ الاسلام کا تعلق : 37 15
30 حضرت قاری اصغر علی کا انداز ِ تربیت : 37 15
31 آپ کے چند مشہور اساتذہ کرام : 38 15
32 تدریس : 38 15
33 امیر الہند کی سیاسی زندگی کا آغاز : 38 15
34 امیر الہند کی وسعت ِظرفی : 39 15
35 ماہِ صفر ....... احادیث مبارکہ کی روشنی میں 41 1
36 ماہِ صفر کے متعلق رسول اللہ ۖ کے اِرشادات : 41 35
37 ماہِ صفر کے متعلق عوام الناس کے خیالات : 42 35
38 ماہِ صفر سے متعلق ایک روایت کی وضا حت : 44 35
39 ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 45 35
40 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 46 1
41 نیک اور دیندار عورتوں کے اَوصاف 46 40
42 دین اسلام : 47 40
43 دین کے اجزاء : 48 40
44 بقیه : حضرت فاطمہ کے مناقب 49 14
45 نبوی لیل ونہار 50 1
46 آنحضرت ۖ کے خصال ِحمیدہ چھینک کے بارے میں : 50 45
47 آنحضرت ۖ کی عاداتِ برگزیدہ چلنے میں : 51 45
48 گلدستہ ٔ احادیث 53 1
49 علم تین ہیں : 53 48
50 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت نفرت ہے : 54 48
51 مور تین قسم کے ہیں : 55 48
52 دینی مسائل 56 1
53 ( جمعہ کی نماز کا بیان ) 56 52
54 جمعہ کے فضائل : 56 52
55 جمعہ کے آداب : 56 52
56 نماز جمعہ پڑھنے کا طریقہ : 57 52
57 نماز جمعہ فرض ہونے کی شرطیں : 57 52
58 نماز جمعہ کے صحیح ہونے کی شرطیں : 58 52
59 اخبار الجامعہ 60 1
60 وفیات 61 1
61 تقریظ وتنقید 62 1
Flag Counter