ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2006 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد ! اللہ تعالیٰ نے سب سے آخری کتاب جو نازل فرمائی وہ قرآن پاک ہے جو حضرت محمد ۖ پر نازل ہوئی۔ آپ کے ذریعہ بھیجا جانے والا دین سب سے آخری دین ہے جو کامل اور مکمل ہے اور سابقہ تمام دین اِس کے بعد منسوخ ہوگئے۔ حضرت محمد ۖ کے تشریف لانے کے بعد بھی اگر کوئی اپنے سابقہ دین پر قائم رہتا ہے تو وہ ''پسماندہ اور بنیاد پرست'' ہے۔ اِسلام ان بنیاد پرستوں کو ہدایت کی طرف بلاتے رہنے کی تلقین کرتا ہے اور اگر یہ سچے دل سے اسلام میں داخل ہوجائیں تو ان کو دینی بھائی قرار دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُ الزَّکٰوةَ فَاِخْوَانُکُمْ فِی الدِّیْنِ (سُورۂ توبہ آیت ١١ ) لیکن اگر یہ اپنی بدخصلتی سے باز نہیں آتے جس کا مظاہرہ گزشتہ دنوں ڈنمارک کے اخبار ''جیلنڈ پوسٹن'' میں ناموس رسالت سے متعلق توہین آمیز خاکہ شائع کرکے اخبارکے ایڈیٹر'' فلیمنگ روز'' اور ''ویسٹ کارڈ''نامی کارٹونسٹ نے کیا ہے۔ تو اسلام ایسے سرکش اور نافرمان کو مہلت بھی نہیں دیتا اور حکم دیتا ہے کہ اِن سے قتال کرو، باری تعالیٰ کا ارشاد ہے :