ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2005 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٥ سائیڈبی ٨٥۔٤۔٥ اسلامی دور کی بڑی فتوحات کے باوجود اقتصادی مسائل پیش نہیں آئے حضرت عثمان کے زمانہ میں سندھ کے بعض علاقے فتح ہو چکے تھے اسلام میں فوج اورسول کے الگ الگ قوانین نہیںہیں ''جنگ '' اور ''جہاد'' میں فرق ہے الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحا بہ اجمعین امابعد ! حضرت آقائے نامدار ۖ کے صحابی ہیں حضرت معاذابن جبل رضی اللہ عنہ ،یہ شام میں جہاد میں رہے ہیں اور(حضرت عمر کے زمانہ میں) جب وہاں طاعون کی وباء ہوئی تو اُس وقت یہ بھی اس میں شہید ہو گئے اور بہت سے صحابہ کرام شہید ہوئے ۔امام محمد رحمة اللہ علیہ نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اُنھوںنے جو غذوات جناب رسول اللہ ۖ کے زمانے میں ہوئے وہ، اور جو رسول اللہ ۖ کے بعد ہوئے سب لکھے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب شام کے لیے لشکر روانہ کیا تو ہدایات دیتے ہوئے چلے۔ امیرِ لشکر نے کہا آپ سوار ہو جائیںورنہ ہم اُترتے ہیں ۔انھوں نے کہا نہ میں سوار ہوں گا نہ تم اُترو گے، اسی طرح رہو۔ اُن ہدایات میں