ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2005 |
اكستان |
|
وفیات جا معہ مدنیہ جدید کے بہی خواہ کراچی کے محترم محمد خالد صاحب کے والد بزرگوار محترم بخش الٰہی صاحب گزشتہ ماہ ١٠ جنوری کو رحلت فرما گئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم بہت نیک دل اور دُعا گو انسان تھے ان کی وفات محترم خالد صاحب اور ان کے برادران کے لیے بہت بڑا حادثہ ہے۔ اہلِ ادارہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کی خدمت میں تعزیت ِمسنونہ پیش کرتے ہوئے دُعاء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطاء فرمائے اورتمام پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ گزشتہ ماہ کی ١٣ تاریخ کو حضرت مولانا اجمل خان صاحب کے بڑے صاحبزادے مولانا اکمل خان صاحب طویل علالت کے بعدوفات پا گئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم اپنے مدرسہ میں تعلیمی خدمات انجام دیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلندمقامات عطا فرمائے اور ان کے بھائی مولانا امجد خانصاحب اور دیگر پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ آمین۔ لاہور کے جناب حسن صاحب اور جناب متین صاحب کے ماموں محترم نفیس احمدصاحب مرحوم طویل علالت کے بعد گزشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو وفات پا گئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم بہت مذہبی اورعلم دوست انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرماکر آخرت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اوران کے پسماندگان کی کفالت فرماکر صبرِ جمیل سے نوازے۔ جامعہ مدنیہ جدید اورخانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اوردُعائے مغفرت کرائی گئی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔آمین۔