ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2005 |
اكستان |
|
کو شب ِجمعہ میں پڑھا تو اُس کی مغفرت کردی جائے گی ۔ (کفارات الخطایا ص٢٦٨) (٢٨) شبِ جمعہ میں سورۂ یٰسین پڑھنا : حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جس نے شب ِجمعہ میں سورۂ یٰسین پڑھی اُس کی مغفرت کردی جائے گی ۔(کفارات الخطایا ص ٢٦٨) (٢٩) صبح وشام کا وظیفہ : حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا جو شخص صبح کے اور شام کے وقت یہ دُعا پڑھے اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَةَ عَرْشِکَ وَمَلَا ئِکَتِکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَاَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکِ تو اللہ تعالیٰ ان گناہوں کی مغفرت فرمادے گا جو اُس دن اس سے سرزد ہوئے اور جو شام کے وقت اس دُعا کو پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ ان گناہوں کی مغفرت فرمادیں گے جو اس رات میں اس سے سرزد ہوئے ۔(کفارات الخطایا ص٢٧٢) (٣٠) ایک اور آسان وظیفہ : حضرت ابان المحاربی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا جو مسلمان بندہ جب صبح کرے اور شام کرے تو رَبِّیَ اللّٰہُ لَآ اُشْرِکُ بِہ شَیْئًا وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے گناہوں کی مغفرت فرمادیتے ہیں۔ (کفارات الخطایا ص ٣٧٣) (٣١) سورہ تبارک الذی کی فضیلت : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ۖ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں ایک سورت تیس آیات کی ایسی ہے کہ وہ اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کرتی رہتی ہے یہاں تک کہ اُس کی مغفرت کرادے اور وہ تبارک الذی ہے۔ (کفارات الخطایا ص٢٧٤) (٣٢) کامل استغفار : حضرت بلال بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا جس بندے نے اِن الفاظ کے ساتھ توبہ استغفار کیا اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ تو اُس بندہ کی