ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2005 |
اكستان |
|
بھی گناہ باقی نہ رہیں گے ) ۔(کفارات الخطایا ص١٩٠) (٨) سوتے وقت کا ایک وظیفہ : حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا جب آدمی اپنے بستر پر سونے کے لیے لیٹے اوریہ دُعا پڑھے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَلَا فَقَھَرَ وَبَطَنَ .....وَمَلَکَ فَقَدَرَ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُحْیِ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْر تو وہ اپنے گناہوںسے ایسے نکل جائے گا جیسے ماں سے پیدائش کے دن تھا۔ (کفارات الخطایا ص٢٧٧) (٩) نماز کا اہتمام کرنا : ایک حدیث میں ہے کہ جس شخص نے پانچ وقتوں کی نماز باجماعت پڑھنے کی محافظت کی تو وہ ایسا ہوگا جیسے اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہونے والے دن (بے گناہ ) تھا۔ (ترمذی بحوالہ ماہنامہ البلاغ ج٣٥ ش٢) (١٠) نماز ِاشراق پڑھنا : حضرت عقبہ ابن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول کریم ۖ کے ساتھ غزوہ تبوک میں گئے۔ ایک روز رسول اللہ ۖ اپنے اصحاب کے ساتھ باتیں کررہے تھے پس آپ نے فرمایا جس کے سامنے آفتاب آجائے (مراد اشراق کا وقت ہے ) پھر وہ کھڑا ہوا پس وضو کیا پس بہت اچھی طرح وضو کیا پھر کھڑے ہوکر اُس نے دورکعت نفل پڑھیں تو اُس کی خطائیں معاف کردی جائیں گی اور ایسا ہو جائے گا جیسا ماں کے پیٹ سے پیداہونے کے دن تھا۔ (ترمذی بحوالہ ماہنامہ البلاغ ج٣٥ ش٢) (١١) روزہ اور تراویح کا اہتمام : حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول خدا ۖنے رمضان المبارک کی دیگر مہینوں پر فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا جس شخص نے ایمان و اخلاص کے ساتھ رمضان کی راتوںمیں قیام کیا تو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسے وہ اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہونے والے دن تھا۔ (نسائی) ف : ایک روایت میں ''صام وقام'' کے الفاظ آئے ہیں ''کہ روزہ رکھا اور قیام کیا''۔ ( ماہنامہ البلاغ ج ٣٥ ش ٥ )