ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2005 |
اكستان |
|
پچاس مرتبہ طواف کیا اپنے گناہوں سے ایسا نکل جائے گا جس طرح کہ اپنی ماں سے پیدائش کے دن تھا۔ (کفارات الخطایا ص٢٠٣) (٤) مسلمان کی حاجت پوری کرنا : حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی کسی حاجت میں چلا تو اللہ تعالیٰ ہر قدم کے بدلہ ستر نیکیاں لکھیں گے اور ستر گناہوں کو مٹائیں گے یعنی معاف فرمائیں گے یہاں تک کہ وہ اس مقام پر لوٹ کر واپس آجائے جہاں اس نے بھائی کو چھوڑا تھا۔ اب اگر اُس نے اس کی حاجت پوری کردی تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے نکل آئے گا جس طرح کہ اپنی ماں سے پیدائش کے دن تھا(یعنی کچھ بھی باقی نہیں رہیں گے )اور اس سعی و کوشش میں وفات پاگیا تو جنت میں بغیر حساب داخل ہو جائے گا۔ (کفارات الخطایا ص٢٣٤) (٥) میت کی تجہیز و تکفین : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا جس نے میت کو نہلایا اور اُس نے امانت کو ادا کیا، خدانخواستہ اگر کوئی عیب کی بات دیکھی تو اس کو افشا نہ کیا تو اپنے گناہ سے ایسا نکل جائے گا جیسا کہ اپنی ماں سے پیدائش کے دن تھا یعنی کچھ بھی باقی نہ رہے گا۔ (کفارات الخطایا ص٢٣٦) (٦) بیماری پر صبر کرنا : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ حضور ۖ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جو آدمی ایک رات بیمار رہا پھر اُس پرصبر کیے رہا اور اللہ عزوجل سے راضی رہاتو وہ اپنے گناہوں سے ایسا نکل جائے گا جیسے ماں سے پیدائش کے دن تھا یعنی کچھ بھی گناہ باقی نہیں رہیں گے۔ (کفارات الخطایا ص١١٠) (٧) بدھ ، جمعرات اور جمعہ کا روزہ : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھا، پھر جمعہ کے دن صدقہ کیا خواہ قلیل مقدار میں یاکثیر مقدار میں تو اُس کے تمام گناہوں کی مغفرت کردی جائے گی کہ وہ ایسا ہو جائے گا جیسا کہ وہ اپنی ماں سے پیدائش کے دن تھا (یعنی کچھ