ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2003 |
اكستان |
|
رہیںمجھے گزشتہ برس انہی کی زبانی یہ بات جان کر بہت خوشگوار حیرت ہوئی جب انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ صرف ونحو کی تعلیم مجھ ناکارہ سے جامعہ ہی میں حاصل کی تھی ذہن پر زور دیا توتقریباً بیس برس قبل اُن کا طالب علمی کا زمانہ نگاہوں کے سامنے گھوم گیا غائبانہ تعلقِ خاطر پہلے بھی تھا مگر اس انکشاف کے بعد اس روحانی تعلق میں بہت اضافہ ہوگیا ۔حضرت اقدس نوراللہ مرقدہ کے انقلابی مقاصد کی تکمیل کی خاطر جامعہ مدنیہ جدید کے لیے عزیز موصوف کااپنی خدمات کو وقف کرناقابلِ تحسین ومبارکباد ہے کسی بھی قدر شناس طالب علم کی قدر دانی کا تقاضا بھی یہی ہونا چاہیے کہ وہ اپنی خدمات وصلاحیتوں کو اپنی مادر علمی پر نچھاور کردے۔سوہم ان سے اچھی اُمّیدیں وابستہ رکھتے ہوئے دُعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ اپنے دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔اور حضرت اقدس والد گرامی نوراللہ مرقدہ جامعہ مدنیہ جدید اورخانقاہ کی شکل میں جس مقدس مہم کا آغاز کرنا ہی چاہتے تھے اس میں ہماری قدم بقدم دستگیری فرماکر سرخروفرمائے اور تاقیامت اس کو ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ انشا ء اللہ رمضان المبارک کے بعد تعلیمی سال کے آغاز پر شوال کے اول میں طلباء کا باقاعدہ داخلہ ہوگا اللہ تعالیٰ ہرقسم کے انتظام میں آسانیاں فرماکر اپنی بارگاہ میں قبولیت سے سرفراز فرمائے اور حضرت اقدس بانی جامعہ مدنیہ جدید کی حسبِ خواہش اس کو ظاہری وباطنی فیض کا قیامت تک کے لیے سرچشمہ بنائے اورہم سب کو حضرت اقدس کے مشن کی تکمیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔ محمود میاں غفرلہ ٭٭٭ بقیہ فہمِ حدیث حضرت ابو رزین عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ایک دن رسول اللہ ۖ سے عرض کیا ۔ یارسول اللہ ! کیا قیامت میں ہم میں سے ہر ایک اپنے رب کو اکیلا (بغیر بھیڑبھاڑ اور کشمکش کے)دیکھ سکے گا؟آپ نے فرمایاہاں !دیکھ سکے گا ۔میں نے عرض کیا اور کیا مخلوق میں اس کی کوئی نشانی (اور ہماری اس دنیا میں اس کی کوئی مثال بھی ) ہے؟ آپ نے فرمایا : اے ابورزین! کیا چودھویں رات کو تم میں سے ہر ایک چاند کو بجائے خود اوراکیلا بغیر بھیڑ بھاڑ کے نہیں دیکھتا ہے ؟ میں نے عرض کیاکہ : ہاں بیشک (چاند کو توہم سب اسی طرح دیکھتے ہیں )۔آپ نے فرمایاکہ وہ تو اللہ کی مخلوق میںسے بس ایک ادنیٰ مخلوق ہے اور اللہ توبڑی جلالت والا اور نہایت عظمت والا ہے (پھر اس کے لیے کیا چیز مشکل ہے)۔ (جاری ہے)