Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہورستمبر 2002

اكستان

62 - 65
بلوچ صاحب کو کہ انہوں نے ان قیمتی درُوس کو کیسٹس سے نقل کرکے اردو کا جامہ پہناکر عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ پیشِ نظرکتاب ''ذخیرةالجنان '' انہی درُوس کی خشتِ اول ہے۔ اس کتاب میں سورۂ فاتحہ اور پہلے پارے کی تفسیر بیان کی گئی ہے ، اس تفسیر میں حضرت شیخ کا انداز عالمانہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی آسان ہے جسے ہر پڑھا لکھا اور معمولی استعداد والا شخص سمجھ سکتا ہے۔ اللہ تعالی حضرت شیخ کی عمر دراز فرمائے اور آپ کے متعلقین کو توفیق دے کہ وہ حضرت کے افادات سے عوام الناس کو بہرہ مند کرتے رہیں۔کتاب معنوی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ظاہری خوبیوں سے بھی آراستہ ہے ، تاہم قیمت زیادہ معلوم ہوتی ہے اگر قیمت میں کمی کی جائے تو اچھا ہے تاکہ معمولی حیثیت رکھنے والے افراد بھی اس سے استفادہ کر سکیں ۔
٭
	نام کتاب  :  سوانح قائدِ ملت حضرت مولانا مفتی محمود 
	تالیف    :  مولانا عبدالقیوم حقانی 
	صفحات   :  ٣٣٦
	سائز     :  ١٦/٢٣٣٦
	ناشر     :  القاسم اکیڈمی جامعہ ابو ھریرہ  نوشہرہ 
	قیمت    :  /١٢٠
	مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب زید مجدہم ملک کے معروف قلم کار ہیں، آپ کے قلمِ حقیقت رقم سے بہت سی چھوٹی بڑی اور قیمتی کتابیں نکل چکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ''سوانح قائدِ ملت '' آپ کی تازہ ترین تصنیف ہے۔ اس میں آپ نے قائد ملت حضرت مولانا مفتی محمود صاحب رحمة اللہ علیہ کے تفصیلی حالات ذکر کئے ہیں۔ جن میں آپ کا خاندانی پس منظر، آپ کی تعلیم و تربیت ،آپ کے اخلاق واوصاف ،آپ کی متنوع الاقسام دینی و مذہبی ملکی و ملی سیاسی و نظریاتی خدما ت شامل ہیں، انداز بیان سہل اور دل نشیں ہے۔
	ایک مقام پرایسے محسوس ہوتا ہے کہ حوالہ غلط درج ہو گیا ہے جس کی تصحیح ضروری ہے چنانچہ صفحہ ٢٦١ پر ایک عنوان ہے ''تصویر کو کبھی درست اور صحیح قرار نہیں دیا '' اس عنوان کے تحت مفتی زر ولی صاحب کا بیان درج کیا گیا ہے اور حوالہ دیا گیا ہے قومی ڈائجسٹ صفحہ ٢٣٤ کا ،راقم الحروف نے قومی ڈائجسٹ میں یہ حوالہ چیک کیا تو اس میں نہیں ملا ،اس سے معلوم ہوتاہے کہ یہ حوالہ قومی ڈائجسٹ کے بجائے کسی دوسری کتاب کا ہے ،حوالہ دینے میں احتیاط ضروری ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب نہایت عمدہ کاوش ہے اور حسنِ معنوی کے ساتھ حسنِ ظاہری سے بھی آراستہ ہے ،قیمت بھی انتہائی مناسب ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
60 حرف آغاز 5 1
61 درس حدیث 7 1
62 بنو اُمیہ کا دور، اُتارچڑھائو : 8 61
63 ظالم سالار : 8 61
64 دعا کا ظہور، بنو عباس کی آمد : 8 61
65 اسپین کی فتح : 9 61
66 فتح اور خیر القرون : 9 61
67 فقہاء تبع تابعین : 9 61
68 مفتوحہ علاقوں کی تفصیل : 9 61
69 مسلمانوں کے دارالخلافے : 10 61
70 بے مثال سپر پاور : 11 61
72 نبی علیہ السلام کی طرف سے دعوت نامہ اورعیسائیوں کی طرف سے جواب میں دشمنی : 11 61
73 علمی معجزہ کی حکمت : 11 61
74 عیسائیوں کی عداوت : 12 61
75 سازشیں اورنسل کشی : 13 61
76 اندرا گاندھی کی غلطی : 13 61
77 اسلام میں نسل کشی کی اجازت نہیں ہے : 14 61
78 اسلام فوج کشی سے نہیں بلکہ اپنی خوبیوں کی وجہ سے پھیلا : 14 61
79 عالمی پلان اور حضرت شیخ الہند : 14 61
80 فقہ حنفی کی سدا بہاری : 15 61
81 کمیونزم اور غریب نوازی : 15 61
82 انسانی قوانین وقتی ہوتے ہیں : 15 61
83 کمیونسٹوں کا اعتراض اوراس کاجواب : 16 61
84 خلافت راشدہ آج بھی ممکن ہے : 16 61
85 خلیفہ راشدحضرت علی ، حضرت عقیل کی رائے : 17 61
86 حضرت علی کا اُصول : 18 61
87 فرقہ واریت کیا ہے ؟اور کیو ں ہے؟ 19 1
88 کیا علماء فرقہ پرست ہیں ؟ : 19 87
89 فرقہ واریت کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں : 23 87
90 دینی مسائل 28 1
91 ( حیض ونفاس کا بیان ) 28 90
92 حیض کس کو کہتے ہیں : 28 90
93 شرائط حیض : 28 90
94 (١) وقت حیض : 28 90
95 (٢) حیض کی مدت : 28 90
96 حیض کب سے شروع سمجھا جائے گا : 29 90
97 حیض کی عادت سے متعلق مسائل : 29 90
98 استحاضہ کابیان : 30 90
99 استحاضہ کا حکم : 30 90
100 حیض و استحاضہ کی چند صورتیں اور احکام : 31 90
101 نفاس کا بیان : 32 90
102 نفاس کے چند احکام : 33 90
103 حیض ونفاس کے مشترک احکام : 34 90
104 فہم حدیث 37 1
105 نبوت کے دلائل : 37 104
106 معجزات : 37 104
107 اُمّت کے ساتھ انبیا ء کی ہمدردی و خیر خواہی : 41 104
108 رسول کا آنا ان کی قوم کے لیے فیصلہ کن ہوتا ہے : 43 104
109 پاکستان میں مذہبی عدم رواداری کا فلسفہ، 44 1
110 اسباب اور حل اُسوۂ حسنہ کی روشنی میں 44 109
111 رواداری نبوت محمد یہ ۖ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے : 46 109
112 مذہبی رواداری اور علما ء کی ذمہ داری ! 48 109
113 رواداری پیدا کرنے کا طریقہ : 49 109
114 حاصل مطالعہ 50 1
115 چار بیماریوں سے حفاظت کی دعا ء : 50 114
116 ہمیشہ باوضو ٔ رہنے کی فضیلت : 51 114
117 ایک نوجوان کے بدن سے ہر وقت خوشبو مہکنا : 51 114
118 اللہ تعالی صورتوں کو نہیں دلوں کو دیکھتے ہیں : 52 114
119 تحریک احمدیت 55 1
120 سرکارکی خفیہ سرپرستی : 55 119
121 تقریظ وتنقید 60 1
Flag Counter