ماہنامہ انوار مدینہ لاہورستمبر 2002 |
اكستان |
|
باب اول قسط :١٤ تحریک احمدیت سرکارکی خفیہ سرپرستی : مذہبی اختلافات کو پروان چڑھانا سامراجی حکمت عملی کا ایک حصہ تھا جس نے ہندوستانی معاشرے کو درجنوں چھوٹے چھوٹے متحارب گر و ہوں میں تقسیم کر دیا ۔مختلف مذہبی تنظیموں کے درمیان اختلافات کو بڑھانے کے لیے برطانوی انٹیلی جنس نے اشتعال انگیز اور بد زبانی سے لبریز مواد اپنے آلہ کاروں کے ذریعے پھیلانا شروع کر دیا ۔ مذہبی مہم جوؤں نے اپنے مخالفین پرحملوں کے لیے پریس کو بڑی آزادی سے استعمال کیا تاکہ انہیں بے فائدہ مذہبی تنازعات میں مشغول رکھا جا سکے ۔١٨٨٦ء میں حکومت نے ہندوستان میں آٹھ ہزار نو سو تریسٹھ رسالوں کو مندرج کیا جن میں سے ایک ہزار چارسو پچاسی اردو میں ،ایک ہزار تین سو باون بنگالی میں، آٹھ سو تینتالیس ہندی میں ، چھ سو نو اسی انگریزی میں اور بقیہ دیگر زبانوں میں تھے ۔ ان میں سے زیادہ تر مذہبی تنازعات سے بھرے ہوتے تھے ۔ ١ 1. Report of the Misionary Conference London , New York 1888,p.319