ماہنامہ انوار مدینہ لاہورستمبر 2002 |
اكستان |
|
اگر استحاضہ کی تکلیف اتنی مسلسل ہو کہ معذور میں داخل ہو جائے تو معذور کے احکام اس پر جاری ہوںگے۔ حیض و استحاضہ کی چند صورتیں اور احکام : مسئلہ : اگر ایک یا دو دن خون آکر بند ہو گیا تو نہاناواجب نہیں ہے وضو کرکے نماز پڑھے لیکن ابھی صحبت کرنا درست نہیں ۔ اگر پندرہ دن گزرنے سے پہلے خون آ جائے گا تو اب معلوم ہو گا کہ وہ حیض کا زمانہ تھا ۔حساب سے حیض کے جتنے دن ہوں ان کو حیض سمجھے اور اب غسل کرکے نماز پڑھے اور اگر پورے پندرہ دن بیچ میں گزر گئے اور خون نہیں آیا تو صفحہ نمبر 29 کی عبارت معلوم ہوا کہ استحاضہ تھا سو ایک دن یا دو دن خون آ نے کی وجہ سے جونمازیں نہیں پڑھیں اب ان کو قضا پڑھنا چاہیے۔ مسئلہ : تین دن حیض آنے کی عادت ہے لیکن کسی مہینے میں ایسا ہوا کہ تین دن پورے ہو چکے اور ابھی خون بند نہیں ہوا تو ابھی غسل نہ کرے نہ نماز پڑھے اگر پورے دس دن را ت پر یااس سے کم میں خون بند ہو جائے توان سب دنوں کی نمازیں معاف ہیں کچھ قضا نہ پڑھنی پڑے گی اور یوں سمجھیں گے کہ عادت بدل گئی ہے ۔ اس لیے یہ سب دن حیض کے ہوں گے اور اگر گیارہویں دن بھی خون آیا تو اب معلوم ہوا کہ حیض کے فقط تین ہی دن تھے یہ سب استحاضہ ہے۔ لہٰذا گیارہویں دن نہائے اور سات دن کی نمازیں قضا پڑھے اور اب نمازیں نہ چھوڑے ۔ مسئلہ : اگر دس دن سے کم حیض آیا اور ایسے وقت خون بند ہوا کہ نماز کا وقت بالکل تنگ ہے کہ جلدی اور پھرتی سے نہا دھو ڈالے یعنی غسل کے فرائض ادا کرے تو نہانے کے بعدبالکل ذرا سا وقت بچے گاجس میں صرف ایک دفعہ اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھ سکتی ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں پڑھ سکتی تب بھی اس وقت کی نما ز واجب ہو جائے گی اور قضا پڑھنا پڑے گی اور اگر اس سے بھی کم وقت ہو تو نماز معاف ہے اس کی قضا پڑھنا واجب نہیں ۔ مسئلہ : اگرپورے دس دن رات حیض آیا اور ایسے وقت خون بند ہوا کہ بالکل اتنا وقت ہے کہ ایک دفعہ اللہ اکبر کہہ سکتی ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی اور نہانے کی بھی گنجائش نہیں تو بھی نماز واجب ہو جاتی ہے۔اس کی قضا پڑھناچاہئے۔ مسئلہ : اگر رمضان شریف میں دن کوپاک ہوئی تو اب پاک ہونے کے بعد کھانا پینا درست نہیں ہے۔ شام تک روزہ داروں کی طرح رہنا واجب ہے لیکن یہ دن روزہ میں شمار نہ ہوگابلکہ اس کی بھی قضا رکھنا پڑے گی۔ مسئلہ : اور اگر رات کو پاک ہوئی اور پورے دس دن رات حیض آیا ہے تب بھی صبح کا روزہ واجب ہے اور اگر دس دن سے کم حیض آیا ہے تو اگر اتنی رات باقی ہے کہ پھرتی سے غسل کے فرائض پورے کر سکتی ہے تو بھی صبح کا روزہ واجب ہے اگر اتنی رات تو تھی لیکن غسل