ماہنامہ انوار مدینہ لاہورستمبر 2002 |
اكستان |
|
علماء دیوبند سے ہے دوسری طرف یہ لوگ اکابر علماء دیوبند کے مسلمہ عقائد سے انحراف بھی کرتے ہیں یہ دوغلی پالیسی سمجھ نہیں آتی، صاف بات ہے کہ یا تو یہ حضرات اکابر علماء دیو بند کے مسلمہ عقائد (جن میں حیات النبی ،سماع عندالقبرالشریف، استشفاع اور توسل داخل ہیں جیسا کہ علماء دیوبند کے عقائد کی کتاب المہند علی المفند میں اس کی تصریح ہے )کو دل سے تسلیم کریںیا اپنے آپ کوعلماء دیوبند کی طرف منسوب کرنا چھوڑدیں ۔ اکابر علماء دیوبند شروع دن سے عقیدہ حیات النبی ۖ کے قائل ہیں اور اس عقیدہ کے اثبات میں انہوںنے بہت سی کتابیں تحریر فرمائی ہیں اسی سلسلہ کی ایک کتاب ''قبر کی زندگی '' ہے جس پر اس وقت تبصرہ مقصود ہے ۔یہ کتاب حضرت مولانا نور احمدصاحب تونسوی مدظلہ العالی نے تحریر فرمائی ہے اس میں آپ نے تفصیل کے ساتھ عقیدہ حیات النبی ،سماعِ موتی ، مسئلہ توسل وغیرہ کو کتاب و سنت کے ٹھوس دلائل کے ساتھ بیان فرمایا ہے اور اس سلسلہ میں منکرین حیات النبی جو شکوک و شبہا ت پیش کرتے ہیں ان کے مسکت جوابات دئیے ہیں ۔اس کے ساتھاساتھ انداز بیان نہایت آسان ہے۔ اس لحاظ سے یہ کتاب اس مسئلہ پر لکھی جانے والی کتابوں میں امتیازی حیثیت کی حامل ہو گئی ہے ۔یہ کتاب جہاں علماء و طلبا ء کے لیے کارآمد ہے وہیں عوام الناس کے لیے بھی مفید ہے۔ ٭ نام کتاب : ذخیرة الجنان فی فہم القرآن افادات : حضرت مولانا محمد سرفراز خان صاحب صفدر ترتیب : مولانا محمدنواز بلوچ صفحات : ٢٤٠ سائز : ٨/٢٠٢٦ ناشر : میر محمد لقمان برادران سیٹلائٹ ٹائون گوجرانوالہ قیمت : / ٢٢٥ ترجمان ِاہل سنت شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سر فراز خان صاحب صفدر دامت برکا تہم کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ،آپ کی علمی و دینی خدمات تقریبًا پون صدی پر محیط ہیں ۔آپ کی دینی خدمات میں آپ کا درسِ قرآن خاص اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کا معمول تھا کہ آپ جامع مسجد گھکڑ میں روزانہ فجر کی نماز کے بعد درس ِقرآن دیاکرتے تھے ۔یہ درس چونکہ مقامی اور عام سامعین کے لیے ہوتا تھا اس لیے پنجابی زبان میں ہوتا تھا ۔اللہ تعالی جزائے خیر دے مولانا نواز