ماہنامہ انوار مدینہ لاہورستمبر 2002 |
اكستان |
|
مسئلہ : اگر ایک یا دو دن خون آیا پھر پندرہ دن پاک رہی پھر ایک یا دو دن خون آیا تو بیچ میں پندرہ دن تو پاکی کا زمانہ ہی ہے اور اس سے پہلے اور بعد میں جو ایک یا دو دن خون آیا ہے وہ حیض نہیں بلکہ استحاضہ ہے۔ حیض کب سے شروع سمجھا جائے گا : جب خون سوراخ سے باہر کی طرف کھال میںنکل آئے تب سے حیض شروع ہوتا ہے۔اس کھال سے باہر چاہے نکلے یا نہ نکلے اس کا کچھ ا عتبار نہیں ہے۔ مسئلہ : اگر کوئی سوراخ کے اندر روئی وغیرہ رکھ لے جس سے خون باہر نہ نکلنے پائے تو جب تک خون سور ا خ کے اندر ہی اندر رہے اورباہر والی روئی پر خون کا دھبہ نہ آئے تب تک حیض کا حکم نہ لگائیں گے۔ جب خون کا دھبہ باہر والی کھال میں آجائے یا روئی وغیرہ کھینچ کر باہر نکال لے تب سے حیض کا حساب ہو گا۔ مسئلہ : پاک عورت نے رات کوفَرج میں گدی رکھ لی ۔ جب صبح ہوئی تواس پر خون کا دھبہ دیکھا توجس وقت سے دھبہ دیکھا ہے اسی وقت سے حیض کاحکم لگائیں گے۔ حیض کی عادت سے متعلق مسائل : مسئلہ : کسی کو ہمیشہ تین یا چار دن خون آتا تھا پھر کسی مہینے میں زیادہ آ گیا لیکن دس دن سے زیادہ نہیں آیاتو وہ سب حیض ہے۔ اور اگر دس دن سے بھی بڑھ گیا تو جتنے دن پہلے سے عادت کے ہیں اتنا تو حیض ہے باقی سب استحاضہ ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ کسی کو ہمیشہ تین دن حیض آنے کی عادت ہے لیکن کسی مہینہ میں نو دن یا دس دن رات خون آیا تو یہ سب حیض ہے اور اگردس دن رات سے ایک لمحہ بھی زیادہ خون آئے تو وہی تین حیض کے ہیںاور باقی دنوں کا سب استحاضہ ہے۔ مسئلہ : ایک عورت ہے جس کی کوئی عادت مقرر نہیں ہے کبھی چار دن خون آتا ہے کبھی سات دن ،اسی طرح بدلتا رہتا ہے کبھی دس دن بھی آ جاتا ہے تو یہ سب حیض ہے ۔ایسی عورت کو اگر کبھی دس دن رات سے زیادہ خون آئے تو دیکھو اس سے پہلے مہینے کتنے دن حیض آیا تھا بس اتنے ہی دن حیض کے ہیں اور باقی سب استحاضہ ہے۔ مسئلہ : کسی کو ہمیشہ چار دن حیض آتا تھا پھر ایک مہینے میں پانچ دن خون آیا اس کے بعد دوسرے مہینے میں بارہ دن خون آیا تواس بارہ دن میں پانچ دن حیض کے ہیں اور سات دن استحاضہ کے ہیں اور پہلی عادت کا اعتبار نہ کریں گے اور یہ سمجھیںگے کہ عادت بدل گئی اور پانچ دن کی عادت ہو گئی ،اس صورت میں دس دن خون بند ہونے کا انتظار کرے۔ اب چونکہ دس دن کے بعد خون بند نہیں ہوا تو پانچ دن کی نمازقضا پڑھے اور ان دس دنوں کے بعد نہائے اور نماز ادا کرے۔ مسئلہ : کسی لڑکی نے پہلے پہل خون دیکھا تو اگر دس دن یا اس سے کچھ کم آئے سب حیض ہے اور جودس دن صفحہ نمبر 28 کی عبارت سے زیادہ آئے تو پورے دس دن حیض ہے اور جتنا زیادہ ہووہ سب استحاضہ ہے ۔