ماہنامہ انوار مدینہ لاہورستمبر 2002 |
اكستان |
|
ۖ مجھے کوئی ایسی دعاء تعلیم فرما دیں جس کی بدولت اللہ تعالی مجھے دنیا و آخرت دونوں میں نفع عطا فرمائیں،دعاء زیادہ لمبی نہ بتلائیں کہ میں بوڑھا آدمی ہوں مجھے کچھ یاد نہیں رہتا ۔ فرمایا : تمہارے دنیاوی نفع کے لیے یہ مختصر عمل ہے کہ جب تم صبح فجر کی نماز سے فارغ ہو جائو تو تین مرتبہ یہ کلمات کہہ لیاکرو۔سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہ َولَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہ۔ ان کلمات کی برکت سے اللہ تعالی تمہیں چار بیماریوں سے بچائیں گے (١) جذام (٢)جنون (٣)عَمیٰ (٤) فالج ١ صفحہ نمبر 49 کی عبارت ہمیشہ باوضو ٔ رہنے کی فضیلت : حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ''حضور اکرم ۖ نے فرمایا یا انس ان استطعت ان تکون ابدا علی وضوء فا فعل انس اگر تم سے ہو سکے کہ ہمیشہ باوضوء رہو تو ایسا کرلو ۔ فان ملک الموت اذا قبض روح العبد وھو علی وضوء کتب لہ شھادةکیونکہ ملک الموت جب کسی ایسے بندہ کی روح قبض کرتے ہیں جو باوضو ء ہو تو اس بندہ کی موت شہادت کی مو ت لکھی جاتی ہے ۔'' ٢ ایک نوجوان کے بدن سے ہر وقت خوشبو مہکنا : حضرت علامہ عبداللہ بن اسعد یا فعی (م:٧٦٨ھ) نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ''الترغیب والتر ھیب '' ہے اس میں انہوں نے بہت سے عجیب واقعات درج فرمائے ہیں۔ ذیل میں ایک سبق آموز اور عبرت انگیز واقعہ درج کیا جاتا ہے ۔ ا مام یافعی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں : ''ایک نوجوان سے ہمیشہ مشک و عنبر کی خوشبو مہکتی تھی اس کے کسی متعلق نے اس سے کہا کہ آپ ہمیشہ اتنی عمدہ ترین خوشبو میں معطر رہتے ہیں اس میں کتنا پیسہ بلاوجہ خرچ کرتے رہتے ہیں ۔اس پر جوان نے جواب دیا بخدا میں نے زندگی میں نہ کوئی خوشبو خریدی اور نہ ہی کوئی خوشبو لگائی ۔سائل نے کہا تو پھر یہ خوشبو کہاں سے اور کیسے ؟جوان نے کہا کہ یہ ایک راز ہے جو بتلانے کا نہیں ۔سائل نے کہا کہ آپ بتلادیجیے شاید اس سے ہم کو فائدہ ہو ۔ ١ عمل الیوم واللیلة لا بن السنی مع تحقیق شیخ کوثر ص ١١٧ ٢ التذکرہ فی احوال الموتی وامورالآخرة ص ٢٢٥